QR CodeQR Code

قادیانی پولیس افسر کو آئی بی میں اہم عہدے پر تعینات کرنا تشویشناک ہے، علامہ ممتاز اعوان

15 Jul 2019 20:39

ڈبلیو پی کے این کے سربراہ کا دیگر رہنماوں کے ہمراہ کہنا تھا کہ قادیانی کو اعلیٰ و حساس عہدوں پر تعینات کرنا پاکستان کی سلامتی کیخلاف ہے کیونکہ قادیانی سرکاری افسران تنخواہ تو پاکستان سے لیتے ہیں لیکن وہ ایجنٹی اور جاسوسی امریکہ، اسرائیل اور بھارت کی کرتے ہیں اسی وجہ سے کسی بھی ملکی اعلیٰ و حساس عہدے پر قادیانی کی تعیناتی انتہائی ناقابل برداشت ہے۔


اسلام ٹائمز۔ ورلڈ پاسبان ختم نبوت کے سربراہ علامہ محمد ممتاز اعوان، پیر سلمان منیر، مولانا محمد الیاس چنیوٹی(ایم پی اے) نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کسی بھی قادیانی کی اعلیٰ و حساس عہدے پر تعیناتی ملکی سلامتی کے سراسر خلاف ہے، انہوں نے پنجاب پولیس کے ایک افسر قادیانی ابوبکر خدابخش نتھوکہ کی آئی بی جیسے اہم ادارے میں اعلیٰ عہدے پر تعیناتی کی خبروں پر گہری تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان خبروں سے مسلمانوں کے اندر شدید تشویش پائی جاتی ہے اور انارکی پھیل رہی ہے۔ علامہ ممتاز اعوان نے کہا کہ قادیانیوں نے آج تک پاکستان کے وجود اور آئین کو تسلیم نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ اکھنڈ بھارت ان کا الہامی عقیدہ ہے، اسی وجہ سے قادیانی چناب نگر میں اپنے تمام مردے امانتاً دفن کرتے ہیں، ان کا یہ الہامی عقیدہ ہے کہ (نعوذبا اللہ) پاکستان ایک دن ٹوٹ کر بھارت سے دوبارہ جا ملے گا اور پھر ہم اپنے مُردے قادیان میں دفن کرینگے۔ انہوں نے کہا کہ اس زہریلے عقیدہ رکھنے والے قادیانی کو اعلیٰ و حساس عہدوں پر تعینات کرنا پاکستان کی سلامتی کیخلاف ہے کیونکہ قادیانی سرکاری افسران تنخواہ تو پاکستان سے لیتے ہیں لیکن وہ ایجنٹی اور جاسوسی امریکہ، اسرائیل اور بھارت کی کرتے ہیں اسی وجہ سے کسی بھی ملکی اعلیٰ و حساس عہدے پر قادیانی کی تعیناتی انتہائی ناقابل برداشت ہے۔


خبر کا کوڈ: 805198

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/805198/قادیانی-پولیس-افسر-کو-ا-ئی-بی-میں-اہم-عہدے-پر-تعینات-کرنا-تشویشناک-ہے-علامہ-ممتاز-اعوان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org