0
Monday 15 Jul 2019 20:59

کراچی، سی ویو پر لڑکی سے زیادتی کا ملزم کورنگی سے گرفتار

کراچی، سی ویو پر لڑکی سے زیادتی کا ملزم کورنگی سے گرفتار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد کے علاقے سی ویو سے بے ہوشی کی حالت میں ملنے والی لڑکی کے کیس میں پیشرفت سامنے آئی ہے۔ پولیس نے زیادتی کے ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس نے لڑکی سے مبینہ زیادتی کے ملزم کو کورنگی سے گرفتار کیا، لڑکی نے ملزم کو شناخت کرلیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کا ڈی این اے سیمپل لیا جائے گا، جبکہ واردات میں ملوث متاثرہ لڑکی کی دوست کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ واضح رہے کہ ڈیفنس کی رہائشی لڑکی کو اس کی سہیلی کے ہمراہ آنے والے نوجوان نے نشہ آور اشیا کھلا کر زیادتی کا نشانہ بنانے کے بعد سمندر کنارے پھینک دیا تھا۔ پولیس نے متاثرہ لڑکی کی مدعیت میں دوست سمیت 2 افراد کے خلاف مقدمہ درج کیا تھا۔ کیس کی مزید تحقیقات جاری ہیں۔
خبر کا کوڈ : 805202
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش