0
Tuesday 16 Jul 2019 17:36

کراچی، قربانی کے جانوروں کی ایشیا میں سب سے بڑی مویشی منڈی تیار

کراچی، قربانی کے جانوروں کی ایشیا میں سب سے بڑی مویشی منڈی تیار
اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں سپرہائی وے پر قربانی کے جانوروں کیلئے مویشی منڈی تیار کرلی گئی ہے، منڈی میں تمام تر انتظامات مکمل ہیں، بڑی تعداد میں جانور بھی پہنچا دیئے گئے ہیں، جبکہ منڈی کا باقاعدہ افتتاح 20 جولائی کو متوقع ہے۔ مویشی منڈی کے ایڈمنسٹریٹر ملک نجیب نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں اور خریداروں کیلئے منڈی میں تمام تر سہولیات کی یقینی ممکن بنائی گئی ہے۔ مویشی منڈی مجموعی طور پر 900 ایکڑ اراضی پر پھیلی ہے، جس میں 28 بلاکس بنائے گئے ہیں۔ ان میں 4 بلاکس وی وی آئی پی، 16 بلاکس وی آئی پی اور 8 جنرل بلاکس قائم کیے گئے ہیں۔ وی وی آئی پی بلاکس معروف کیٹل فارمز کیلئے بنائے گئے ہیں، جہاں قربانی کے جانوروں کی قیمت 5 لاکھ سے شروع ہوکر 4 کروڑ تک ہوگی۔ وی آئی پی بلاکس 2 لاکھ سے 15 لاکھ تک کے جانور دستیات ہوں گے، جبکہ جنرل بلاکس میں ایک لاکھ سے 4 لاکھ کے درمیان تک جانور فروخت ہوں گے۔

اس وقت منڈی میں 30 ہزار سے زائد گائیں، بھینسیں اور ایک ہزار بکرے پہنچ گئے ہیں، جبکہ اونٹوں کیلئے تاحال جگہ مختص نہیں کی گئی۔ رواں سال منڈی میں ماضی کے برعکس کچھ نئے انتظامات بھی کئے گئے ہیں۔ ایڈمنسٹریٹر کے مطابق ایک فوڈ اسٹریٹ بھی قائم کی گئی ہے، جہاں معروف فوڈ چینز فیملیز کیلئے فوڈ آوٹ لیٹس قائم کریں گے۔ اس کے علاوہ منڈی میں بیوپاریوں اور خریداروں کی سیکیورٹی کیلئے 250 سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔ مویشی منڈی کے اندر 10 ایم ٹی ایم بھی نصب کی گئی ہیں، جبکہ 48 مقامات پر نماز کے انتظامات کیے گئے ہیں، جبکہ جانوروں کو مختلف وائرس سے محفوظ رکھنے کیلئے دن میں 2 مرتبہ اسپرے بھی کیا جاتا ہے۔
خبر کا کوڈ : 805210
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش