0
Monday 15 Jul 2019 22:21

ایوی ایشن اتھارٹی کو ریگولیٹری باڈی اور ائرپورٹ سروس میں تقسیم کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے، سرور خان

ایوی ایشن اتھارٹی کو ریگولیٹری باڈی اور ائرپورٹ سروس میں تقسیم کرنیکا فیصلہ کیا گیا ہے، سرور خان
اسلام ٹائمز۔ حکومت نے سول ایوی یشن اتھارٹی کو باضابطہ طور پر ریگولیٹری اور سروس ڈویژنوں میں تقسیم  کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے، ایوی ایشن اتھارٹی کو ریگولیٹری باڈی اور ائرپورٹ سروس پاکستان میں کی تقسیم کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر برائے ہوا بازی غلام سرور خان نے اسلام آباد میں ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت ائرپورٹ کے معاملات کو بین الاقوامی ضابطوں کے مطابق ڈھالنے کے لیے سول ایوی ایشن اتھارٹی کو دو حصوں میں تقسیم کر رہی ہے تاکہ عالمی مروجہ قوانین (ایکاو) کی پاسداری کی جاسکے اور عوام دوست ائرپورٹ انفراسٹرکچر بھی بنایا جا سکے۔ غلام سرور خان نے کہا کہ ریگولیٹری باڈی کو کابینہ ڈویژن کے سپرد کیا جائے گا، جبکہ دوسری ڈویژن کی اٸرپورٹ سروس پاکستان ایوی، ایشن ڈویژن کے ماتحت ہوگی، اس تقسیم کا مقصد اچھی سروس دینا، دونوں ڈویژنوں کی افرادی قوت کو الگ کرنا آمدن بڑھانا، قومی اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری کرنا ہے۔ وفاقی وزیر برائے ہوا بازی نے کہا کہ یہ تقسیم نیشنل ایوی ایشن پالیسی 2019ء کے تحت کی جارہی ہے، یہ بین الاقوامی قانون ایکاٶ کا بھی ایک اہم نقطہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ اٸرپورٹ سروس پاکستان، ایس ای سی پی سے رجسٹرڈ ہوگی اور اس کے تحت 43 ائرپورٹ ہونگے، اٸرپوٹ سروس پاکستان کمرشل ماڈل پر چلائی جائے گی۔ غلام سرور خان نے کہا کہ اثاثوں کی تشخیص کے بعد دلچسپی لینے والی پارٹیوں کو ایک سبسڈی کمپنی میں سرمایہ کاری کے لیے بلایا جائے گا، یہ سبسڈی کمپنی تین ائرپورٹ، لاہور، کراچی اور اسلام آباد پر کام کرے گی۔ انہوں نے کہا کہ دوسرے ماڈل کے تحت ان تین ائرپورٹس پر اوپن ٹینڈر کے تحت آؤٹ سورسنگ کی جائے گی، اگر دونوں ماڈل پر کام نہ ہوسکا تو کمپنی جوائنٹ وینچر میں بھی جا سکتی ہے، اگر کسی بھی ماڈل پر کام نہ ہوسکا تو کمپنی ایئرپورٹ کو خود آپریٹ کرے گی۔ وفاقی وزیر غلام سرور خان نے کہا کہ اگست 2019ء تک مینجمنٹ کمیٹی کو بدلا جائے گا، رولز آف بزنس بناۓ جاٸیں گے اور لیگل ریویو بھی کیا جائے گا، 30 ستمبر 2019ء تک مالی علیحدگی، مڈ پروسس ریویو، سٹیک ہولڈر ریویو کیا جائے گا، دسمبر 2019ء تک آئی ٹی سیکٹر اور افرادی قوت پر کام ہوگا، ستمبر 2020ء تک ایکاؤ آڈٹ ہوگا۔
 
خبر کا کوڈ : 805226
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب