QR CodeQR Code

گلگت، گذشتہ سات ماہ کے دوران گیارہ واقعات میں 13 افراد قتل

15 Jul 2019 22:40

ایس ایس پی گلگت راجہ مرزا حسن نے میڈیا کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسلحہ سے متعلق درج مقدمات کی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 39 عدد 30 بور پستول، 2 عدد 32 بور پستول، 4 عدد ایس ایم جی رائفل، 1 عدد رائفل 12 بور، 4 عدد رائفل فائیو شاٹ گن، 2  عدد ریوالور 22 بور، 6 عدد نائن ایم ایم پستول سمیت 233 عدد ایمونیشن برآمد کیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ ایس ایس پی گلگت راجہ مرزہ حسن نے کہا ہے کہ گلگت میں گذشتہ 7 ماہ کے دوران قتل کے گیارہ واقعات میں 13 افراد قتل ہوئے، واقعات میں ملوث 25 میں سے 22 ملزمان کو پولیس نے گرفتار کیا ہے۔ اسلحہ سے متعلق 56 مقدمات درج ہوئے اور 54 ملزمان کی گرفتاری عمل میں لائی گئی، پولیس لائن گلگت میں ایس ڈی پی او اور تمام دس تھانوں کے ایس ایچ اوز کے ہمراہ صحافیوں کو بریفنگ دیتے ہوئے ایس ایس پی راجہ مرزہ حسن نے کہا کہ اسلحہ سے متعلق درج مقدمات کی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 39 عدد 30 بور پستول، 2 عدد 32 بور پستول، 4 عدد ایس ایم جی رائفل، 1 عدد رائفل 12 بور، 4 عدد رائفل فائیو شاٹ گن، 2 عدد ریوالور 22 بور، 6 عدد نائن ایم ایم پستول سمیت 233 عدد ایمونیشن برآمد کیا گیا ہے۔ ایس ایس پی نے مذید کہا کہ رواں سال کے ساڑھے سات مہینوں میں ڈسٹرکٹ گلگت میں گاڑیاں، موٹر سائیکل اور چوری کے دیگر 32 مقدمات مختلف تھانوں میں درج ہوئے تھے، ان واقعات میں 3 عدد کاریں، ایک عدد جیپ، 15 موٹر سائیکلیں برآمد کی گئی ہیں اور ان واقعات میں 17 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے، اس کے ساتھ چوری کے دیگر وارداتوں میں متفرق اشیاء جن کی مالیت 204100 روپے بنتی ہے کو ملزمان سے برآمد کر کے 46 ملزمان کو گرفتار کیا گیا ہے۔

 


خبر کا کوڈ: 805228

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/805228/گلگت-گذشتہ-سات-ماہ-کے-دوران-گیارہ-واقعات-میں-13-افراد-قتل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org