0
Monday 15 Jul 2019 23:52

سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمات کی سماعت کا باقاعدہ آغاز

سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمات کی سماعت کا باقاعدہ آغاز
اسلام ٹائمز۔ سپریم کورٹ رجسٹری میں ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمات کی سماعت کا باقاعدہ آغاز کردیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ کوئٹہ رجسٹری میں ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمات کی سماعت شروع ہوگئی ہے۔ چیف جسٹس پاکستان جسٹس آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے مقدمات کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے ویڈیو لنک کے ذریعے سماعت کا اہتمام کرنے پر نادرا کے عملے کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کہ آج تاریخی دن ہے اور اس موقع پر کوئٹہ والوں کو سلام پیش کرتے ہیں، نادرا کے شکرگزار ہیں کہ انہوں نے بہت تعاون کیا، ای کورٹ کے ذریعے لوگوں کی پیسے اور وقت کی بچت ہوگی۔ میری خواہش تھی ای کورٹ کا آغاز کوئٹہ سے ہوتا لیکن تکنیکی مسائل کی وجہ سے ہمیں ای کورٹ کا آغاز کراچی رجسٹری سے کرنا پڑا۔ جسٹس آصف سعید کھوسہ نے کہا کہ اب لاہور، اسلام آباد، کراچی اور کوئٹہ سے بیک وقت ویڈیو لنک کے ذریعے مقدمات سنیں گے۔ ایسا میکنزم طے کریں گے کہ روزانہ کی بنیاد پر وڈیو لنک کے ذریعے کیسز کی سماعت کریں گے، چھٹیوں کے بعد ایک خصوصی بینچ صرف ویڈیو لنک سے مقدمات سنے گا۔
 
خبر کا کوڈ : 805233
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش