QR CodeQR Code

ایف بی آر کیجانب سے مریم نواز اور نصرت شہباز کو ٹیکس نوٹس جاری

15 Jul 2019 23:45

یف بی آر نے نصرت شہباز کو 90 ہزار 210 روپے انکم سپورٹ لیوی، 82 ہزار 449 روپے ڈیفالٹ سرچارج عائد کیا ہے۔ انہیں ٹوٹل ایک لاکھ 72 ہزار 659 روپے ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ نصرت شہباز کے سال 2013ء کے مووایبل اثاثہ جات ایک کروڑ 90 لاکھ 42 ہزار 30 روپے پر ٹیکس عائد کیا گیا تھا۔


اسلام ٹائمز۔ فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے مسلم لیگ نون کی نائب صدر مریم نواز اور قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر شہباز شریف کی اہلیہ نصرت شہباز کو ٹیکس عائد کر دیا۔ ذرائع کے مطابق ایف بی آر نے سابق وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی بیٹی مریم نواز کو 6 لاکھ 57 ہزار 283 روپے انکم سپورٹ لیوی، 6 لاکھ 684 روپے ڈیفالٹ سرچارج عائد کر دیا۔ انہیں ٹوٹل 12 لاکھ 57 ہزار 907 روپے ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق مریم نواز کے سال 2013ء کے ٹوٹل مووایبل اثاثہ جات پر 13 کروڑ، 14 لاکھ 44 ہزار 578 روپے پر ٹیکس عائد کیا گیا تھا۔ مریم نواز کو انکم سپورٹ لیوی ٹیکس سال 2013ء میں 6 لاکھ 57 ہزار 223 روپے ٹیکس عائد کیا گیا تھا، ایف بی آر نے نصرت شہباز کو 90 ہزار 210 روپے انکم سپورٹ لیوی، 82 ہزار 449 روپے ڈیفالٹ سرچارج عائد کیا ہے۔ انہیں ٹوٹل ایک لاکھ 72 ہزار 659 روپے ٹیکس عائد کیا گیا ہے۔ نصرت شہباز کے سال 2013ء کے مووایبل اثاثہ جات ایک کروڑ 90 لاکھ 42 ہزار 30 روپے پر ٹیکس عائد کیا گیا تھا۔ ذرائع کے مطابق نصرت شہباز کو انکم سپورٹ لیوی ٹیکس 2013ء میں 90 ہزار 210 روپے ٹیکس عائد کیا گیا تھا، ایف بی آر نے مریم نواز، نصرت شہباز کو ٹیکس ادائیگی کیلیے 23 جولائی تک کی مہلت دی ہے۔ اگر دونوں نے مقررہ وقت تک ٹیکس ادا نہ کیا تو اکاؤنٹس منجمد کر کے ریکوری کی جائے گی۔
 


خبر کا کوڈ: 805235

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/805235/ایف-بی-ا-ر-کیجانب-سے-مریم-نواز-اور-نصرت-شہباز-کو-ٹیکس-نوٹس-جاری

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org