0
Tuesday 16 Jul 2019 07:00

جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل، درخواستوں کی سماعت آج سپریم کورٹ‌ میں ہوگی

جج ارشد ملک ویڈیو اسکینڈل، درخواستوں کی سماعت آج سپریم کورٹ‌ میں ہوگی
اسلام ٹائمز۔ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک کے ویڈیو اسکینڈل سے متعلق درخواستوں کی سماعت آج  ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق آج  سپریم کورٹ اس ضمن میں دائر تین درخواستوں کی سماعت کرے گا. چیف جسٹس آف پاکستان آصف سعید کھوسہ کی سربراہی میں تین رکنی بنچ سماعت کرے گا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کئے جائیں گے۔ صرف مقدمے کے فریقین، وکلا اور صحافیوں کو سپریم کورٹ جانے کی اجازت ہوگی، جج ارشد ملک کے ویڈیو اسکینڈل کی سماعت سے متعلق خصوصی پاس جاری کئے جائیں گے. واضح رہے کہ مریم نواز اپنی پریس کانفرنس میں احتساب عدالت کے جج کی خفیہ کیمرے سے بنی مبینہ ویڈیو سامنے لے آئی تھیں، جس سے یہ تاثر دیا گیا کہ احتساب عدالت کے جج ارشد ملک نے دباؤ کے تحت میاں نواز شریف کے خلاف فیصلہ دیا۔

اسکینڈل سامنے آنے کے بعد جج ارشد ملک کو کام کرنے سے روک دیا گیا۔ بعد ازاں اس ضمن میں سپریم کورٹ میں درخواست دائر کی گئی، جسے چیف جسٹس نے سماعت کے لیے مقرر کیا. خیال رہے کہ گژشتہ روز احتساب عدالت نمبر 2 کے جج ارشد ملک کو ہٹانے سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، وزارت قانون نے نوٹیفکیشن جاری کیا، جس کی کاپی رجسٹرار آفس کو مل گئی ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 805237
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش