1
Tuesday 16 Jul 2019 09:00

ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی آئی ایس او کے مرکزی صدر سے ملاقات، کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی

ایم ڈبلیو ایم کے وفد کی آئی ایس او کے مرکزی صدر سے ملاقات، کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی
اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان کی جانب سے اسلام آباد میں ہونیوالی شہید قائد علامہ سید عارف الحسینی کی 31ویں برسی کی مناسبت سے "ناصران ولایت کانفرنس" کی دعوتیں دینے کا سلسلہ جاری ہے۔ اس سلسلے میں چیئرمین کانفرنس نثار فیضی نے وفد کے ہمراہ امامیہ اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان کے مرکز المصطفی ہاؤس میں آئی ایس او پاکستان کے مرکزی صدر قاسم شمسی سے ملاقات کی اور انہوں نے مرکزی صدر آ ئی ایس او قاسمی شمسی کو پروگرام میں شرکت کی باضابطہ دعوت دی۔ وفد میں مرکزی سیکرٹری یوتھ علامہ شیخ اعجاز بہشتی، مرکزی سیکرٹری روابط انصر مہدی اور وحدت یوتھ کے رہنما سجاد نقوی سمیت دیگر بھی شامل تھے۔ علامہ شیخ اعجاز بہشتی کا کہنا تھا کہ نوجوان ملت کا عظیم سرمایہ اور مستقبل ہیں۔ انہوں نے قاسم شمسی کی طلبہ برادری کیلئے خدمات کو بھی سراہا۔ اس موقع پر آئی ایس او کے مرکزی صدر قاسم شمسی نے دعوت قبول کرتے ہوئے کانفرنس میں شرکت کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ علماء نے ہمیشہ نوجوانوں کی رہنمائی کی ہے اور علماء اور نوجوانوں کے درمیان روابطے نسل نوء کی اصلاح کیلئے ضروری ہیں اور آئی ایس او نوجوانوں کی تربیت کی ذمہ داری احسن انداز میں نبھاتی رہے گی۔
خبر کا کوڈ : 805244
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش