0
Tuesday 16 Jul 2019 21:11

قادیانیوں نے آج تک پاکستان کے وجود اور آئین کو تسلیم نہیں کیا، ختم نبوت کنونشن

قادیانیوں نے آج تک پاکستان کے وجود اور آئین کو تسلیم نہیں کیا، ختم نبوت کنونشن
اسلام ٹائمز۔ عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن ثانی، قاری جمیل الرحمن اختر، قاری ظہورالحق نے لاہور میں ختم نبوت کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ آپ ﷺ کی شفاعت اور قرب حاصل کرنے کا ذریعہ ہے، امت مسلمہ نے کسی بھی دور میں جھوٹے مدعی نبوت کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔ مجاہدین ختم نبوت نے قادیانیوں کو ہر محاذ پر شکست سے دوچار کیا۔ انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت قانون اور امتناع قادیانیت آرڈیننس کا تحفظ کرتے رہیں گے۔ مولانا عزیز الرحمن ثانی نے کہا کہ ایک قادیانی کی اعلیٰ و حساس عہدے پر تعیناتی ملکی سلامتی کے سراسر خلاف ہے۔ انہوں نے پنجاب پولیس کے ایک قادیانی کی آئی بی جیسے اہم ادارے میں اعلیٰ عہدے پر تعیناتی کی خبروں پر گہری تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ ان خبروں سے مسلمانوں کے اندر شدید تشویش پائی جاتی ہے اور انارکی پھیل رہی ہے۔

علماء نے کہا کہ قادیانیوں نے آج تک پاکستان کے وجود اور آئین کو تسلیم نہیں کیا، اکھنڈ بھارت ان کا الہامی عقیدہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس زہریلے عقیدہ کو رکھنے والے قادیانی کو اعلیٰ و حساس عہدوں پر تعینات کرنا پاکستان کی سلامتی کیخلاف ہے کیونکہ قادیانی سرکاری افسران تنخواہ تو پاکستان سے لیتے ہیں لیکن وہ ایجنٹی اور جاسوسی امریکہ، اسرائیل اوربھارت کی کرتے ہیں، اسی وجہ سے کسی بھی ملکی اعلیٰ و حساس عہدے پر قادیانی کی تعیناتی انتہائی ناقابل برداشت ہے۔ انہوں نے کہا کہ قادیانی ہر جگہ پر ملکی امیج کو خراب کرنے کیلئے اپنے مذموم حربے اپنے بیرونی آقاﺅں کے کہنے اور انکے گٹھ جوڑ سے استعمال کرتے رہتے ہیں اور ملک عزیز کو عدم استحکام سے دوچار کرنے کیلئے کوئی موقعہ اپنے ہاتھ سے خالی نہیں جانے دیتے۔ قادیانیوں کی چالبازیوں اور ان کے مکر و فریب سے بچنا یہ تمام مسلمانوں کیلئے ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ناموس رسالت قانون اور امتناع قادیانیت آرڈینینس کیخلاف سازشیں کرنے والوں کا بھرپور انداز میں مقابلہ کیا جائے گا۔ علماء نے کہا کہ 21ستمبر ختم نبوت کانفرنس کی تیاری بھرپور انداز میں شروع کر دی گئی ہے۔ تمام مسلمان اس کانفرنس کو کامیاب کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔
خبر کا کوڈ : 805245
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش