0
Tuesday 16 Jul 2019 09:06

ڈیگاری کی کوئلہ کان میں پھنسے 4 کانکنوں کی لاشیں نکال لی گئیں

ڈیگاری کی کوئلہ کان میں پھنسے 4 کانکنوں کی لاشیں نکال لی گئیں
اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ کے نواحی علاقے ڈیگاری کی کوئلہ کان میں پھنسے کان کنوں کو نکالنے کیلئے ریسکیو آپریشن جاری ہے اور ڈیگاری کی کوئلہ کان میں پھنسے 4 کانکنوں کی لاشیں نکال لی گئیں۔ ڈی جی پی ڈی ایم اے کے مطابق ریسکیو آپریشن کے نتیجے میں 40 گھنٹوں کے بعد ایک کان کن کو زندہ نکالا گیا جسے تشویشناک حالت میں کوئٹہ منتقل کردیا گیا۔ مائنز ریسکیو ذرائع کے مطابق کوئلہ کان میں کانکن تقریباً ساڑھے چار ہزار فٹ گہرائی میں کام میں مصروف تھے کہ اتوار کی شام کو مبینہ طور پر شارٹ سرکٹ کے باعث آگ بھڑک اٹھی جس کے باعث کان میں موجود 11 کانکن پھنس گئے۔ اطلاع ملنے پر ریسکیو ٹیموں نے آپریشن شروع کیا، کوئلے میں آگ لگنے اور زہریلی گیس و دھوئیں کے باعث امدادی سرگرمیوں میں مشکلات کا سامنا ہے۔
 
 
خبر کا کوڈ : 805246
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش