QR CodeQR Code

وزیراعظم کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا

16 Jul 2019 10:00

ذرائع کے مطابق اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ کو سربراہان مملکت کے کیمپ آفسز پر ہونے والے سرکاری اخراجات پر بریفنگ دی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہو گا۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں 9 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔ اجلاس میں وفاقی کابینہ کو سربراہان مملکت کے کیمپ آفسز پر ہونے والے سرکاری اخراجات پر بریفنگ دی جائے گی۔ وفاقی کابینہ کو سربراہان مملکت کے سرکاری میڈیکل اخراجات پر بریفنگ سمیت کابینہ شہباز ایئربیس اور ملحقہ علاقوں کو جیکب آباد کنٹونمنٹ قرار دینے کی منظوری دے گی۔ دوسری جانب وفاقی وزیر شفقت محمود کی سربراہی میں وزارتی کمیٹی گورنر ہاوسز اور سرکاری عمارتوں کے استعمال پر رپورٹ پیش کرے گی۔ وفاقی کابینہ کو زرعی ترقیاتی بینک کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی۔ کابینہ نیوٹیک کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر کی تعیناتی کی منظوری سمیت ای کامرس پالیسی فریم ورک کی بھی منظوری دے گی۔ وفاقی کابینہ کیپیٹل مارکیٹ ٹراسیکشن کی ادارہ سازی پر بھی غور کرے گی۔ کابینہ کو اب تک کے فیصلوں پر عملدرآمد کے حوالے سے بریفنگ دی جائے گی جب کہ کابینہ رولز آف بزنس کے شیڈول ون میں ترمیم پر بھی غور کرے گی۔


خبر کا کوڈ: 805257

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/805257/وزیراعظم-کی-زیرصدارت-وفاقی-کابینہ-کا-اجلاس-آج-ہو-گا

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org