0
Tuesday 16 Jul 2019 12:48

دہشتگرد کوئی بھی ہو بخشا نہیں جائیگا، امت شاہ

دہشتگرد کوئی بھی ہو بخشا نہیں جائیگا، امت شاہ
اسلام ٹائمز۔ بھارتی پارلیمنٹ میں ’’این آئی اے‘‘ ترمیمی بل کو منظور کیا گیا۔ ترمیمی بل کے بعد قومی تحقیقاتی ایجنسی کی تحقیقات کا دائرہ وسیع کردیا گیا ہے۔ بل پر ہوئی بحث میں حصہ لیتے ہوئے بھارتی وزیر داخلہ امت شاہ نے بل کے قانون بننے کے بعد قانون کے غلط استعمال سے متعلق ارکان کے خدشات کو عبث قرار دیتے ہوئے کہا کہ مجوزہ قانون کا غلط استعمال ان کی حکومت قطعی نہیں ہونے دے گی۔ بل پیش کرتے ہوئے وزیر مملکت امور داخلہ جی کشن ریڈی نے بل کی حمایت کرنے کی تلقین کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے دہشتگردی کے خلاف زیرو ٹالرنس کا تہیہ کر رکھا ہے، اسی لئے قانون سازی ملک کے مفاد میں ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ اب این آئی اے کو دہشتگردی، ملک مخالف سرگرمیاں، انسانی اسمگلنگ، اور سائبر جرائم کی بیرون ملک جاکر تحقیقات کرنے کا اختیار حاصل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس قانون کے تحت دہشتگردی کے واقعات کو نمٹانے کے لئے خصوصی عدالتیں اور علیحدہ ججوں کی تقرری کا التزام ہے اور اس کے لئے ججوں کی تقرری سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی طرف سے کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ عام عدالتوں میں معاملات طویل عرصہ تک زیر التوا رہتے ہیں اس لئے ملک کی سیکورٹی اور قانون مخالف سرگرمیوں سے منسلک مستعد طریقے سے نمٹنے میں یہ قانون مفید ثابت ہوگا۔ امت شاہ نے کہا کہ حکومت نے دہشتگردی کو جڑ سے ختم کرنے کے عہد کیا ہے کہ دہشتگردانہ سرگرمیوں کے مجرم کو بخشا نہیں جائے گا، بھلے ہی وہ کسی بھی ذات، مذہب، فرقہ یا خطے کا کیوں نہ ہو۔
خبر کا کوڈ : 805270
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش