QR CodeQR Code

اس سال کشمیر میں ملی ٹنسی کا آخری سال ہے، جتیندر سنگھ

16 Jul 2019 12:47

وزیر مملکت نے کہا کہ آزادی پسند لیڈر اپنے بچوں کو بیرون ملک حصول تعلیم کیلئے بھیجتے ہیں جبکہ انکے بچوں کو ملک دشمن سرگرمیوں کی ترغیب دیتے ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ بھارتی وزیر اعظم کے دفتر میں وزیر مملکت ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا ہے کہ رواں سال کشمیر میں ملی ٹنسی کا آخری سال ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ کشمیر میں ملی ٹنسی کا یہ آخری سال ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ دن دور نہیں جب کشمیر میں مکمل طور پر امن قائم ہوگا کیونکہ لوگ تین دہائیوں سے جاری بندوق کلچر سے اب تنگ آگئے ہیں۔ جموں میں منعقدہ ایک تقریب کے دوران جتیندر سنگھ نے علیحدگی پسندوں کو ہدف تنقید بناتے ہوئے کہا کہ عام لوگ اب علیحدگی پسندوں کے ساتھ تعاون نہیں کررہے ہیں کیونکہ وہ اب یہ جان گئے ہیں کہ یہ لوگ انہیں اور ان کے بچوں کا استحصال کررہے ہیں۔

ڈاکٹر جتیندر سنگھ نے کہا کہ وہ اپنے بچوں کو بیرون ملک حصول تعلیم کے لئے بھیجتے ہیں جبکہ ان کے بچوں کو ملک دشمن سرگرمیوں کی ترغیب دیتے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ کشمیر میں لوگ اب یہ بات سمجھ چکے ہیں کہ علیحدگی پسند اور مین اسٹریم جماعتیں انہیں بلی کا بکرا بناکر تشدد سے اپنے مفادات کی آبیاری کررہے ہیں، عام کشمیری کی قیمت پر یہ جماعتیں اپنے مفادات کی تکمیل کررہے ہیں جس کو وہ (کشمیری لوگ) اب برداشت نہیں کریں گے۔


خبر کا کوڈ: 805271

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/805271/اس-سال-کشمیر-میں-ملی-ٹنسی-کا-ا-خری-ہے-جتیندر-سنگھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org