QR CodeQR Code

قرض کے بوجھ تلے دبی کوئی قوم خوشحال نہیں ہوسکتی، شاہ محمود قریشی

16 Jul 2019 13:15

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر خارجہ نے کہا کہ ٹیکس ادائیگی کے لیے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، ٹیکس ادائیگیوں کے لیے دوسروں کی بھی حوصلہ افزائی کریں، پاکستان خوشحال ہوگا تو ہم خوشحال ہوں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرض سے نجات کے لیے ٹیکس دائرہ کار بڑھانا ہوگا۔ اپنے ایک بیان میں شاہ محمود قریشی نے کہا کہ قرض کے بوجھ تلے کوئی قوم خوشحال نہیں ہوسکتی، قرض سے نجات کے لیے ٹیکس دائرہ کار بڑھانا ہوگا، معیشت کو دستاویزی شکل دینا ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس ادائیگی کے لیے ہم سب کو کردار ادا کرنا ہوگا، ٹیکس ادائیگیوں کے لیے دوسروں کی بھی حوصلہ افزائی کریں، پاکستان خوشحال ہوگا تو ہم خوشحال ہوں گے۔
 


خبر کا کوڈ: 805310

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/805310/قرض-کے-بوجھ-تلے-دبی-کوئی-قوم-خوشحال-نہیں-ہوسکتی-شاہ-محمود-قریشی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org