QR CodeQR Code

سید مقصود حسین بخاری ایم ڈبلیو ایم سرگودھا ضلع غربی کے سیکرٹری جنرل منتخب

16 Jul 2019 13:06

انتخابی عمل کی نگرانی سابق صوبائی ترجمان اور صوبائی سیکرٹری جنرل کے نمائندہ راجہ امجد حسین نے کی۔ علامہ سید محمد باقر شیرازی نے نو منتخب سیکرٹری جنرل سے حلف لیا۔


اسلام ٹائمز۔ مجلس وحدت مسلمین پاکستان ضلع سرگودھا غربی کے انٹرا پارٹی انتخاب میں سید مقصود حسین بخاری سیکرٹری جنرل منتخب ہوگئے ہیں۔ انتخابی عمل کی نگرانی سابق صوبائی ترجمان اور صوبائی سیکرٹری جنرل کے نمائندہ راجہ امجد حسین نے کی۔ علامہ سید محمد باقر شیرازی نے نو منتخب سیکرٹری جنرل سے حلف لیا۔ انتخابی عمل کے موقع میں علامہ غلام جعفر قمی پرنسپل مدرسہ دینیہ دارالحسینؑ، علامہ ملک نصیر حسین پرنسپل دارالعلوم محمدیہ سرگودھا، راجہ امجد حسین سیکرٹری جنرل انجمن اثناء عشریہ (رجسٹرڈ) بھلوال اور دیگر علماء کرام، زعماء ملت اور مجلس وحدت مسلمین کے یونٹس کے ممبران نے شرکت کی۔
 


خبر کا کوڈ: 805312

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/805312/سید-مقصود-حسین-بخاری-ایم-ڈبلیو-سرگودھا-ضلع-غربی-کے-سیکرٹری-جنرل-منتخب

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org