0
Tuesday 16 Jul 2019 13:48

وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکا باہمی تعلقات میں اہم ثابت ہوگا، شاہ محمود قریشی

وزیراعظم عمران خان کا دورہ امریکا باہمی تعلقات میں اہم ثابت ہوگا، شاہ محمود قریشی
اسلام ٹائمز۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ پاک امریکا دو طرفہ تعلقات معیشت، تجارت و دیگر شعبوں پر محیط ہیں، پاک امریکا تعلقات میں بہت سے اتار چڑھاؤ آئے ہیں، پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کی کوششیں ناکام ہوئیں۔ وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان انسٹیٹیوٹ فار پالیسی اسٹڈیز میں منعقدہ سیمینار سے خطاب کیا۔ اپنے خطاب میں وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ پاک امریکا تعلقات ہماری خارجہ پالیسی میں اہمیت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ دو طرفہ تعلقات معیشت، تجارت و دیگر شعبوں پر محیط ہیں، پاک امریکا تعلقات میں بہت سے اتار چڑھاؤ آئے ہیں،  مجموعی طور پر تعاون دونوں ممالک کے لیے اہم اور سود مند رہا، پاک امریکا مثبت دو طرفہ تعاون جنوبی ایشیا کے لیے مفید رہا ہے۔ اپنے خطاب میں وزیر خارجہ نے کہا کہ یورپی یونین نے پاکستان کے ساتھ نیا اسٹریٹیجک معاہدہ کیا ہے۔

انکا کہنا تھا کہ واضح ہے پاکستان کو سفارتی سطح پر تنہا کرنے کی کوششیں ناکام ہوئیں، پاک امریکا تعلقات کو دہشت گردی کے خلاف کامیابیوں سے دیکھنا چاہیئے۔ انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت آنے کے بعد پاک امریکا تعلقات میں بہتری آئی، مائیک پومپیو کے دورے کے بعد تعلقات میں مزید گرمجوشی پیدا ہوئی، وزیر اعظم عمران خان کا دورہ امریکا باہمی تعلقات میں اہم ثابت ہوگا، دونوں ملکوں میں مثبت اور تعمیری بات چیت ضروری ہے، پاکستان نے لاکھوں افغان مہاجرین کی دہائیوں تک مہمان نوازی کی۔ اس سے قبل ایک موقع پر وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ حکومت تجارت، سیاحت اور سرمایہ کاری کو فروغ دے رہی ہے، پاکستان میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو مراعات دے رہے ہیں، ہم نے ترجیحات کا از سر نو تعین کیا ہے۔ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی فنڈنگ کے خلاف اقدامات اٹھائے ہیں، ہماری کوشش ہے کہ گرے لسٹ سے باہر نکلیں، کوشش ہے پڑوسی ملک کی بلیک لسٹ میں ڈلوانے کی کوشش ناکام ہو۔
خبر کا کوڈ : 805324
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش