0
Tuesday 16 Jul 2019 15:01

دیامر ڈیم متاثرین کی آبادکاری کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں، چیئرمین واپڈا

دیامر ڈیم متاثرین کی آبادکاری کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں، چیئرمین واپڈا
اسلام ٹائمز۔ چیئرمین واپڈا لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ مزمل حسین نے کہا کہ دیامر بھاشا ڈیم کیلئے متاثرین نے بے پناہ قربانیاں دی ہیں، واپڈا متاثرین ڈیم کی قربانیوں کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔ دیامر بھاشا ڈیم لائف لائن ہے، اس اہم منصوبے کی تعمیر وقت کی اہم ضرورت ہے۔ متاثرین دیامر بھاشا ڈیم کی آبادی کاری کیلئے ترجیحی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔ تھور پاور ہاوس کو صوبائی حکومت کے ساتھ ایم او یو سائن کرنے کے بعد باقاعدہ طور پر فنکشنل کریں گے۔ واپڈا دیامر میں متاثرین کی بحالی کیلئے انقلابی اقدامات اٹھا رہا ہے جس سے یہاں کے عوام کی تقدیر بدل جائے گی۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے چلاس میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کے دوران کیا۔ اس سے قبل چلاس کے مقامی ہوٹل میں چیئرمین واپڈا مزمل حسین کو جی ایم واپڈا عامر بشیر چوہدری نے دیامر بھاشا ڈیم سے متعلق مکمل بریفنگ دی۔ چلاس کے مقامی ہوٹل میں چیئرمین واپڈا کی زیر صدارت اعلی سطح کا ایک اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں جی ایم واپڈا دیامر عامر بشیر چوہدری، کلکٹر دیامر ڈیم امیر اعظم حمزہ، ایس پی دیامر عمران کھوکھر، ڈپٹی ڈائریکٹر واپڈا رحیم شاہ و دیگر سول و عسکری حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں کلکٹر دیامر ڈیم و ڈپٹی کمشنر دیامر امیر اعظم حمزہ نے چیئرمین واپڈا کو متاثرین ڈیم کے مسائل سے آگاہ کیا اور متاثرین کی آبادکاری سے متعلق غور کیا گیا۔
خبر کا کوڈ : 805334
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش