QR CodeQR Code

قبائلی اضلاع میں انتخابات کے دوران 4700 پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے

16 Jul 2019 15:14

پولیس کیجانب سے جاری ہونیوالے بیان کے مطابق پولیس اہلکار کوئیک ریسپانس فورس، لیڈیز پولیس اور بم ڈسپوزل یونٹ کی معاونت کرینگے، ضلع خیبر کے 342 پولنگ اسٹیشنز میں 3 ہزار 792 پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا کے قبائلی علاقوں اور پشاور کے حسن خیل ریجن میں ہونے والے انتخابات میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کیلئے 4 ہزار 700 پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پولیس کی جانب سے جاری ہونے والے بیان کے مطابق 20 جولائی کو ضلع میں ہونے والے صوبائی اسمبلی کے انتخابات کیلئے سکیورٹی پلان مرتب کر لیا گیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ضلع بھر اور حسن خیل کے 369 پولنگ اسٹیشنز پر 4 ہزار 700 پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ پولیس اہلکار کوئیک ریسپانس فورس، لیڈیز پولیس اور بم ڈسپوزل یونٹ کی معاونت کریں گے۔ بیان میں کہا گیا کہ ضلع خیبر کے 342 پولنگ اسٹیشنز میں 3 ہزار 792 پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے، جبکہ حسن خیل کے 27 پولنگ اسٹیشنز میں 942 پولیس اہلکار تعینات کئے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 805336

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/805336/قبائلی-اضلاع-میں-انتخابات-کے-دوران-4700-پولیس-اہلکار-تعینات-کئے-جائیں-گے

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org