0
Tuesday 16 Jul 2019 15:20

سینیٹر روبینہ خالد پر 23 جولائی کو فرد جرم عائد کی جائیگی

سینیٹر روبینہ خالد پر 23 جولائی کو فرد جرم عائد کی جائیگی
اسلام ٹائمز۔ احتساب عدالت نے لوک ورثہ کے فنڈز میں خورد برد سے قومی خزانے کو 3 کروڑ روپے نقصان پہنچانے کے الزام میں پیپلز پارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد سمیت دیگر ملزمان پر 23 جولائی کو فرد جرم عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کے جج محمد بشیر نے نیب کی جانب سے پیپلز پارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد اور دیگر کے خلاف دائر ریفرنس کی سماعت کی، ملزمان روبینہ خالد، مظہر السلام، تابندہ ظفر اور محمد شفیع عدالت میں پیش ہوئے۔ آج کی سماعت میں عدالتی حکم پر نیب کی جانب سے ملزمان کو ریفرنس کی نقول فراہم کی گئیں، بعد ازاں عدالت نے ملزمان پر 23 جولائی کو فرد جرم عائد کرنے کا حکم دیتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ نیب راولپنڈی نے یکم جولائی کو پیپلزپارٹی کی سینیٹر روبینہ خالد کے خلاف کرپشن ریفرنس اسلام آباد کی احتساب عدالت میں دائر کیا۔ نیب کی جانب سے دائر ریفرنس میں‌ کہا گیا ہے کہ ملزمان کی وجہ سے 30.13 ملین روپے قومی خزانے کو نقصان پہنچا ہے، ملزمان پر اختیارات کے غلط استعمال کا الزام ہے۔
خبر کا کوڈ : 805338
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش