QR CodeQR Code

کے پی اسمبلی میں اجلاس کے دوران بجلی چلی گئی

16 Jul 2019 15:42

نگہت اورکزئی نے سوال کمیٹی کو بھجوانے کا کیا مطالبہ کیا، جبکہ جہانگیر ترین کا نام لینے پر حکومتی اراکین نے جہانگیر ترین کا نام کارروائی سے حذف کرنے کی درخواست کر دی۔


اسلام ٹائمز۔ خیبر پختونخوا اسمبلی اجلاس کے دوران بجلی چلی گئی۔ اندھیرے میں اسمبلی اجلاس جاری رہا اور اپوزیشن و حکومتی اراکین میں گرما گرمی بھی رہی۔ پیر کو اجلاس کے دوران اپوزیشن اور حکومتی اراکین ایک بار پھر آمنے سامنے رہے۔ اپوزیشن کی جانب سے جہانگیر ترین پر گلیات میں اراضی پر قبضے کا الزام لگایا گیا۔ نگہت اورکزئی نے سوال کمیٹی کو بھجوانے کا کیا مطالبہ کیا، جبکہ جہانگیر ترین کا نام لینے پر حکومتی اراکین نے جہانگیر ترین کا نام کارروائی سے حذف کرنے کی درخواست کر دی۔ جہانگیر ترین کا نام تو کارروائی سے حذف نہ ہوسکا، تاہم ووٹنگ میں اکثریت پر معاملے کی مزید انکوائری روک دی گئی۔ سوالوں کے مکمل جواب نہ دینے پر اپوزیشن نے ایوان میں کھڑے ہو کر احتجاج بھی کیا۔


خبر کا کوڈ: 805343

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/805343/کے-پی-اسمبلی-میں-اجلاس-دوران-بجلی-چلی-گئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org