QR CodeQR Code

پشاور، نان کے بعد قہوہ کی قیمت میں بھی 10 روپے اضافہ

16 Jul 2019 15:48

قہوہ خانوں میں چھوٹی چینک 20 سے بڑھا کر 30 روپے، جبکہ بڑی کا ریٹ 40 سے بڑھا کر 50 روپے مقررہ کر دیا گیا۔ شہریوں نے قہوے کی قیمت بڑھنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ حالیہ مہنگائی کی لہر میں روٹی کی قیمت میں اضافے کے بعد قہوے کی قیمت بھی بڑھ گئی۔ پشاور کے چائے خانوں میں فی چینک 10 روپے اضافہ ہوگیا۔ لذیذ کھانوں کے بعد پشاور کا روایتی قہوہ نہ صرف صحت بخش بلکہ ذائقے میں بھی لاجواب ہوتا ہے، مگر اب یہ روایتی مشروب بھی شہریوں کی دسترس سے باہر ہوگیا۔ دیگر اشیائے خورد و نوش کی قیمتوں میں اضافے کے بعد قہوے کی قیمت بھی بڑھ گئی۔ قہوہ خانوں میں چھوٹی چینک 20 سے بڑھا کر 30 روپے، جبکہ بڑی کا ریٹ 40 سے بڑھا کر 50 روپے مقررہ کر دیا گیا۔ شہریوں نے قہوے کی قیمت بڑھنے پر مایوسی کا اظہار کیا ہے۔ اس سے قبل پشاور میں نانبائیوں نے نان کی قیمت بھی 10 روپے سے بڑھا کر 15 روپے کر دی تھی۔


خبر کا کوڈ: 805344

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/805344/پشاور-نان-کے-بعد-قہوہ-کی-قیمت-میں-بھی-10-روپے-اضافہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org