0
Wednesday 17 Jul 2019 14:50

پاراچنار، ڈی سی کرم کیجانب سے دونوں صوبائی حلقوں میں انتخابات کیلئے فول پروف انتظامات کی ہدایت

پاراچنار، ڈی سی کرم کیجانب سے دونوں صوبائی حلقوں میں انتخابات کیلئے فول پروف انتظامات کی ہدایت
اسلام ٹائمز۔ ڈپٹی کمشنر کرم شاہ فہد نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر آفاق وزیر کے ہمراہ ڈسٹرکٹ بھر کے اسسٹنٹ کمشنرز، ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر، آفیسر پاک آرمی 73 بریگیڈ، ڈسٹرکٹ فنانس آفیسر اور آل ہیڈز آف لائن ڈیپارٹمنٹس سے آنے والے صوبائی الیکشن 2019ء کے بارے میں DC کانفرنس روم میں میٹنگ کا انعقاد کیا۔ جس میں صوبائی الیکشن 2019ء کیلئے سکیورٹی انتظامات، سکیورٹی کیمروں اور ٹرانسپورٹیشن پلان کے بارے میں لائحہ عمل تیار کرنے جیسے مختلف امور پر تفصیلی گفت و شنید کی گئی۔

ڈپٹی کمشنر نے آل ہیڈز آف لائن ڈیپارٹمنٹس کو مزید ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ آج کے بعد ہر قسم کی چھٹی منسوخ ہوگی تا آنکہ الیکشن خیر و عافیت سے اختتام پذیر ہو جائیں۔ ڈپٹی کمشنر نے مزید کہا کہ الیکشن کیلئے ڈسٹرکٹ الیکشن کنٹرول روم کا قیام عمل میں لایا جاچکا ہے، جو کہ DC آفس میں ہوگا۔ اسی طرح الیکشن معاملات کو بطریق احسن انجام دینے کیلیے ایک الیکشن کنٹرول روم اسسٹنٹ کمشنر لوئر کرم کے آفس میں تشکیل دیا جائے گا، جس میں تمام متعلقہ اداروں کے فوکل پرسن موجود ہونگے، جن کے ساتھ کسی بھی ایمرجنسی کی صورت میں رابطہ کیا جاسکے۔
خبر کا کوڈ : 805357
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش