0
Tuesday 16 Jul 2019 18:43

سندھ میں کرپشن کا بول بالا ہے، صوبے کے عوام کو مراد علی شاہ نے فراموش کردیا ہے، خرم شیر زمان

سندھ میں کرپشن کا بول بالا ہے، صوبے کے عوام کو مراد علی شاہ نے فراموش کردیا ہے، خرم شیر زمان
اسلام ٹائمز۔ تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا ہے کہ شاید کہنا پڑے 18 ویں ترمیم کی آڑ میں کب تک عوام پریشان ہوں گے، سندھ میں کرپشن کا بول بالا ہے، 18 ویں ترمیم کی آڑ میں اس طرح لوٹ مار کرتے رہیں گے۔ کراچی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان تحریک انصاف کے رکن سندھ اسمبلی خرم شیر زمان نے کہا کہ وادی نیلم واقعے پر افسوس ہے، وزیر اعظم کی ہدایت پر کام جاری ہے۔ خرم شیر زمان نے کہا کہ سندھ میں حالات اتنے خراب ہیں کہ کیا بتائیں، شاید کہنا پڑے 18 ویں ترمیم کی آڑ میں کب تک عوام پریشان ہوں گے، آج صوبہ سندھ میں کرپشن کا بول بالا ہے، پیپلز پارٹی 11 سال میں کوئی ایک کام نہیں کر پائی۔

انہوں نے کہا کہ نالائق اعلیٰ گھوٹکی الیکشن میں مصروف ہیں، سندھ کے عوام کو مراد علی شاہ نے فراموش کردیا ہے، سندھ حکومت نے آج تک ایڈز کنٹرول پر کام نہیں کیا، یہ لوگ 18 ویں ترمیم کی آڑ میں اس طرح لوٹ مار کرتے رہیں گے۔ رکن اسمبلی نے کہا کہ تحریک انصاف کی حکومت خاموش نہیں رہے گی، اس حکومت میں این آر او نہیں دیا جائے گا۔ اس سے قبل خرم شیر زمان کا کہنا تھا کہ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے نئی دکان کھولی ہوئی ہے، وزیراعلیٰ سندھ کو مسائل کے حل کے لئے سابق میئر کی مشاورت کی ضرورت بھی پڑگئی لیکن پیپلز پارٹی نے پھر بھی کرپشن ہی کرنی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ 11 سالوں میں ترقیاتی کاموں کے نام پر صوبے میں کھربوں روپے کی بے ضابطگیاں کی گئی ہیں۔
خبر کا کوڈ : 805366
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش