0
Tuesday 16 Jul 2019 18:48

مرید عباس کی قتل سے دو روز قبل انویسٹر سے گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی

مرید عباس کی قتل سے دو روز قبل انویسٹر سے گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی
اسلام ٹائمز۔ کراچی کے علاقے ڈیفنس میں قتل ہونے والے اینکر پرسن مرید عباس کی قتل سے دو روز قبل انویسٹر سے گفتگو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ تفصیلات کے مطابق ایک سرمایہ کار کی مقتول مرید عباس کے ساتھ گفتگو کی آڈیو ریکارڈنگ منظر عام پر آئی ہے، جس میں مرید عباس کہتے سنائی دے رہے ہیں کہ عاطف جھوٹ بولتا، فلمی کہانیاں سنا رہا ہے لیکن اس سے اپنا منافع مانگتا رہوں گا، لوگوں کو پیسے واپس کرنے ہیں۔ سرمایہ کار کے ایک سوال کے جواب میں مرید عباس نے کہا کہ عاطف جھوٹ بولتا رہا کہ وہ ناران، کاغان میں ہے لیکن جب خضر حیات کی مدد سے اس کی لوکیشن ٹریس کروائی تو وہ حب اور بعد میں ایبٹ آباد ٹریس ہوئی۔ اس کے علاوہ مرید عباس کہتے سنائی دے رہے ہیں کہ عاطف زمان کہتا ہے اس پر فائرنگ ہوئی جبکہ وہ بہت جھوٹ بولتا ہے، فلمی کہانیاں گھڑتا ہے۔ مرید عباس نے سرمایہ کار کو بتایا کہ عاطف زمان نے خضر سے پندرہ لاکھ ادھار لئے تھے جو اس نے واپس کردیئے۔
خبر کا کوڈ : 805367
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے