0
Tuesday 16 Jul 2019 19:09

کراچی، محرم الحرام سے قبل جعفریہ الائنس کا عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان

کراچی، محرم الحرام سے قبل جعفریہ الائنس کا عوامی رابطہ مہم شروع کرنے کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ جعفریہ الائنس پاکستان کے نائب صدر علامہ باقر حسین زیدی کا کہنا ہے کہ جعفریہ الائنس پاکستان اضلاع کی سطح پر تمام ٹرسٹیز، لائنس ہولڈر، عزاداران سید الشہداء سے محرم الحرام کے سلسلے میں رابطہ مہم شروع کررہی ہے، تاکہ علاقائی سطح پر مسائل کا جائزہ لیا جاسکے اور تجاویز کو حاصل کیا جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ محرم الحرام سے قبل شہری مسائل، واٹر اینڈ سیوریج، الیکٹرک و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کے مسائل اور ماتمی جلوسوں کے راستوں سے متعلق معلومات اکھٹا کرکے انتظامی امور سے متعلق محکموں سے رابطہ کیا جائے گا تاکہ محرم الحرام سے قبل مسائل کو جلد از جلد پایہ تکمیل تک پہنچایا جاسکے۔ اس سلسلے میں جعفریہ الائنس پاکستان کے ایڈیشنل جنرل سیکرٹری شبر رضا کی سربراہی میں مرکزی کابینہ کے عہدیدار اور عاملہ کمیٹی کے ممبران بھرپور طریقے سے عوام کے ساتھ کھڑے ہونگے، تمام ٹرسٹیز اور لائنس ہولڈر حضرات اور قومیات کی فعال شخصیات سے تعاون کی درخواست ہے۔
خبر کا کوڈ : 805370
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے