0
Tuesday 16 Jul 2019 19:34

عمران حکومت شکست کے خوف سے گھوٹکی کے ضمنی انتخابات سے بھاگ رہی ہے، مولا بخش چانڈیو

عمران حکومت شکست کے خوف سے گھوٹکی کے ضمنی انتخابات سے بھاگ رہی ہے، مولا بخش چانڈیو
اسلام ٹائمز۔ گھوٹکی کے حلقہ این اے 205 کے ضمنی انتخابات ملتوی ہونے پر پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مولا بخش چاںڈیو نے ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمیں اسی بات کا خدشہ تھا۔ ترجمان پیپلز پارٹی مولا بخش چاںڈیو نے کہا کہ عمران حکومت شکست کے خوف سے انتخابات سے بھاگ رہی ہے، پانچ دن کیلئے ضمنی انتخابات ملتوی کرنے کا الیکشن کمیشن کا فیصلہ حیران کن ہے، بتایا جائے کہ ان پانچ دن کے اندر ایسا کیا ہو جائے گا کہ انتخابات ملتوی کئے گئے۔ مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ الیکشن ملتوی ہونے کے خدشے کے پیش نظر پی پی نے الیکشن کمیشن کو خط بھی لکھا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ وفاقی حکومت پی پی امیدوار کو نااہل کروا کر اپنا حمایت یافتہ امیدوار جتوانا چاہ رہی ہے، مخالف امیداور کو نااہل کروا کر ہی انتخاب جیتنا ہے تو انتخابات کروانے کی ضرورت ہی کیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 805371
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش