0
Tuesday 16 Jul 2019 19:59

ڈیگاری کان حادثے میں ریسکیو آپریشن مکمل، 8 کانکن جاں بحق

ڈیگاری کان حادثے میں ریسکیو آپریشن مکمل، 8 کانکن جاں بحق
اسلام ٹائمز۔ ڈیگاری میں کوئلے کی کان کے حادثے میں ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا جس کے نتیجے میں 8 کان کن جاں بحق اور 2 کو زندہ بچالیاگیا۔ بلوچستان کے علاقے ڈیگاری میں کوئلے کی کان میں پھنسے مزدوروں کو نکالنے کے لئے ریسکیو آپریشن مکمل کرلیا گیا ہے، اتوار کی رات سے شروع ہونے والے ریسکیو آپریشن میں 10 کان کنوں کو باہر نکالا گیا، جس میں سے 6 مردہ پائے گئے، جبکہ 4 مزدوروں کو بیہوشی کی حالت میں اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم 2 مزدور تشویشناک حالت کے بعد چل بسے۔
بلوچستان حکومت کا کہنا ہے کہ ڈیگاری کوئلہ کان میں پھنسے تمام افراد کو نکال لیا گیا، کان حادثے میں 8 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ 2 کو بے ہوشی کے حالت میں نکال لیا گیا، بے ہوش کانکنوں کو سول اسپتال کوئٹہ منتقل کردیا گیا ہے۔

ڈیگاری میں حادثے کا شکار ہونے والی کان کوئٹہ سے 60 کلومیٹر دور ہے، کان کی گہرائی 4500 فٹ ہے، کان کے اندر بجلی کی تاروں میں شارٹ سرکٹ سے آگ لگنے کے باعث گیس بھری۔ واضح رہے کہ اتوار کی رات ڈیگاری میں کوئلے کی کان میں حادثے کے باعث 10 مزدور پھنس گئے تھے جبکہ رواں سال اب تک مختلف حادثات میں 82 کان کن جاں بحق اور 75زخمی ہوئے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 805373
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش