0
Tuesday 16 Jul 2019 21:39

لاہور میں بارش، وزیراعلٰی خود باہر آ گئے، طالبات کو گھر پہنچایا

لاہور میں بارش، وزیراعلٰی خود باہر آ گئے، طالبات کو گھر پہنچایا
اسلام ٹائمز۔ لاہور میں شدید بارش ہوئی ہے اور وزیراعلٰی پنجاب سردار عثمان بزدار نے موسلادھار بارش کے دوران لاہور کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا، اس دوران وزیراعلٰی عثمان بزدار نے خود گاڑی ڈرائیو کی۔ وزیراعلٰی عثمان بزدار نے شملہ پہاڑی، بوہڑ والا چوک، مال روڈ، منٹگمری روڈ، لکشمی چوک، جی پی او چوک اور دیگر علاقوں میں شدید بارش کے بعد پیدا ہونیوالی صورتحال کا جائزہ لیا۔ وزیراعلٰی پنجاب نے بارش کے پانی میں پھنسی خواتین اور بچوں کو اپنی گاڑی میں بٹھایا اور انہیں ان کے متعلقہ مقام پر پہنچایا۔ عثمان بزدار نے نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیا اور متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ جتنی جلدی ممکن ہو سکے نکاسی آب کا کام مکمل کیا جائے، نکاسی آب کیلئے تمام تر وسائل اور مشینری بروئے کار لائی جائے۔

انہوں نے انتظامیہ اور واسا حکام کو پانی کے نکاس کی خود نگرانی کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ انتظامی افسران اور واسا حکام نکاسی آب مکمل ہونے تک فیلڈ میں خود موجود رہیں، بارش کے دوران سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں رکھنے کیلئے ٹریفک پولیس مستعدی سے کام کرے۔ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ لاہور کو پیرس بنانے کا دعوی کرنے والوں نے شہر میں پانی کے نکاس کا کوئی منصوبہ نہیں بنایا، شہر میں سفید ہاتھی نما منصوبہ بنانے والوں نے نکاسی آب کا بنیادی انتظام نہیں کیا، شہریوں کی مشکلات کا جلد ازالہ کیا جائے گا، میں عوام سے ہوں اور عوام کی مشکلات کے جلد ازالے کیلئے انتظامیہ کو متحرک کر دیا ہے۔
خبر کا کوڈ : 805383
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے