0
Tuesday 16 Jul 2019 22:37

گلگت بلتستان میں کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل جلد اسمبلی میں پیش کرینگے، غلام حسین ایڈووکیٹ

گلگت بلتستان میں کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل جلد اسمبلی میں پیش کرینگے، غلام حسین ایڈووکیٹ
اسلام ٹائمز۔ گلگت بلتستان کے وزیر سماجی بہبود ترقی نسواں انسانی و بچوں کے حقو ق و امور نوجوانان ایڈووکیٹ غلام حسین نے کہا ہے کہ جی بی میں کم عمری کی شادی کیخلاف بل پیش کریں گے تاکہ بچپن کی شادیوں کا سلسلہ رک سکے، بل کے حوالے سے ممبران اسمبلی سے مشاورت کر رہے ہیں۔ محکمہ سوشل ویلفئر کی جانب سے دی جانے والی بریفنگ کے دوران صوبائی وزیر ایڈووکیٹ غلام حسین نے کہا کہ میں سمجھتا ہوں کہ موجودہ حکومت نے جس محکمے کی وزارت کی زمہ داری دی ہے وہ تمام محکموں میں سب سے بڑا محکمہ ہے۔ سوشل سیکٹر میں عوام کی ترقی اور مسائل کے حل کیلئے ہم سب نے مل کر کام کرنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محکمے کی ترقی بہتری اور فعالیت کے لئے ایک دوسرے کو اعتماد میں لے کر چلیں گے اور میری طرف سے کسی قسم کی بھی رکاوٹ نہیں ہو گی۔
خبر کا کوڈ : 805389
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش