0
Tuesday 16 Jul 2019 23:21

مذہبی منافرت و انتشار پھیلانے والے بیرونی ایجنڈے پر گامزن ہیں، ثروت اعجاز قادری

مذہبی منافرت و انتشار پھیلانے والے بیرونی ایجنڈے پر گامزن ہیں، ثروت اعجاز قادری
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سنی تحریک کے سربراہ محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ مذہبی منافرت اور انتشار پھیلانے والے بیرونی ایجنڈے پر گامزن ہیں، سیکولر و لبرل ازم کی سوچ اسلام کے منافی ہے، ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں اپنی رہائشگاہ قادری ہاؤس پر اورنگی ٹاؤن سے آئے ہوئے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ثروت اعجاز قادری کا کہنا تھا کہ ملک کو مسائل کی دلدل سے نکالنا اور معیشت کو مستحکم کرنا حکومت کیلئے بڑا چیلنج ہے، غربت کے خاتمے، روزگار کی فراہمی اور مہنگائی کے جن کو کنٹرول کرنے کیلئے اولین بنیادوں پر کام کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت سے عوام نے اچھی امیدیں لگائی ہوئی ہیں، اس کو ٹھیس پہونچی تو جمہوریت مستحکم نہیں ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ وعدے اور دعوئے پورے کرنے کا وقت آگیا ہے، بجلی و گیس کا بحران مکمل طور پر ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ کرپشن، اقرباء پروری اور دہشتگردی نے ملک کی جڑوں کو کھوکھلا کر دیا ہے، انہیں ختم کرنے کیلئے کام نہیں کیا گیا، تو عوام کے حقوق غصب اور مسائل میں اضافہ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکس وصولی اور نادہندہ گان کے خلاف چھاپوں کیلئے نیب، ایف بی آر اور ایف آئی اے کو استعمال کیا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مہنگائی کو کنٹرول کرنے کیلئے تمام صلاحیتیں بروئے کار لائی جائے اور عملی اقدامات کئے جائیں۔
خبر کا کوڈ : 805392
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے