0
Tuesday 16 Jul 2019 23:39

مریم نواز کا ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان

مریم نواز کا ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز نے ملک گیر احتجاجی مظاہروں کا اعلان کرتے ہوئے عوام سے کہا ہے کہ احتجاجی مظاہروں میں وہ شریک ہوں جو آزاد، جمہوری اور صرف پاکستان میں زندہ رہنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے ٹوئٹ میں کہا کہ میں ملک گیر سطح پر احتجاجی مظاہروں کی سربراہی کروں گی، جس کا مقصد صرف سابق وزیراعظم نواز شریف کے لئے انصاف کا تقاضا ہی نہیں بلکہ قانون کی بالا دستی اور آزادی اظہار کا مطالبہ ہوگا۔ مریم نواز نے کہا کہ عوامی نمائندوں کو سزا دینے کے لئے پورے نظام میں تبدیلی، عوامی ووٹ کی چوری، سلیکٹڈ انتخاب کے خاتمے کا مطالبہ بھی شامل ہوگا۔ مسلم لیگ کی نائب صدر نے کہا کہ ہر پاکستانی ایک آزاد، جمہوری اور صرف پاکستان میں جینے کی خواہش رکھتا ہے۔ مریم نواز نے احتجاجی مظاہروں کی تاریخ کے بارے میں کچھ نہیں بتایا۔

دوسری جانب مسلم لیگ نے ٹوئٹر پر بتایا کہ وہ فیصل آباد میں 21 جولائی کو ریلی سے خطاب کریں گی۔ اس سے قبل 7 جولائی کو منڈی بہاءالدین میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے وزیراعظم عمران خان سے مستعفیٰ کا مطالبہ کیا۔ مریم نواز نے ریلی میں شریک کارکنوں پر زور دیا کہ وہ ساتھ مل کر "گھر واپس جاؤ" کا نعرہ لگائیں۔ جج ارشد ملک سے متعلق مبینہ خفیہ ویڈیو کے بارے میں انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ کے سربراہ کو جیل میں قید رکھنا اب جرم ہے۔ مریم نواز نے الزام لگایا تھا کہ نواز شریف کے خلاف سزا شدید دباؤ کا نتیجہ ہے۔
 
خبر کا کوڈ : 805402
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب