QR CodeQR Code

شیخوپورہ، بارش کے باعث مکان کی چھت گرنے سے بچوں سمیت 7 افراد جانبحق

17 Jul 2019 07:49

یسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں میاں، بیوی اور 5 بچے شامل ہیں، جبکہ علاقے میں پولیس موبائل پہنچ چکی ہے جو معاملے کا جائزہ لے رہی ہے۔ اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں میں 5سالہ بیت اللہ، 7 سالہ عبداللہ، 7سالہ علیشاہ اور 10 سالہ مقدس شامل ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ صوبہ پنجاب میں شدید بارشوں کے باعث مکان کی چھت گرنے سے ایک ہی خاندان کے سات افراد جاں بحق ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق یہ افسوس ناک واقعہ پنجاب کے شہر شیخوپورہ میں پیش آیا، بارش کے باعث کوٹ عبدالمالک فضل پورہ میں مکان کی چھت گرگئی، جس کے نتیجے میں 7 افراد جان کی بازی ہار گئے۔ ریسکیو ذرائع کا کہنا ہے کہ جاں بحق افراد میں میاں، بیوی اور 5 بچے شامل ہیں، جبکہ علاقے میں پولیس موبائل پہنچ چکی ہے جو معاملے کا جائزہ لے رہی ہے۔ اس حادثے میں جاں بحق ہونے والے بچوں میں 5سالہ بیت اللہ، 7 سالہ عبداللہ، 7سالہ علیشاہ اور 10 سالہ مقدس شامل ہیں، انتظامیہ نے اس افسوس ناک واقعے پر گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔
حال ہی میں صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور میں بوسیدہ مکان کی چھت گرنے سے 3 افراد زخمی ہوگئے تھے۔ واضح رہے کہ رواں سال مارچ میں بارش کے باعث ہرنائی کے علاقے زندہ پیر میں گھر لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آگیا تھا، ماں اور 5 بچے جاں بحق جبکہ 2 سال کی بچی معجزانہ طور پر محفوظ رہی تھی۔
 


خبر کا کوڈ: 805412

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/805412/شیخوپورہ-بارش-کے-باعث-مکان-کی-چھت-گرنے-سے-بچوں-سمیت-7-افراد-جانبحق

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org