0
Wednesday 17 Jul 2019 08:12

پاکستان سمیت دنیا میں رواں سال کا دوسرا چاند گرہن

پاکستان سمیت دنیا میں رواں سال کا دوسرا چاند گرہن
اسلام ٹائمز۔ پاکستان سمیت دنیا میں رواں سال کا دوسرا چاند گرہن شروع ہو گیا ہے، رات 11 بج کر 44 منٹ پر آغاز ہوا، ایک بج کر 2 منٹ پر چاند کو جزوی گرہن ہوگا۔ تفصیلات کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ چاند کو گرہن لگنے لگا ہے، گیارہ بج کر چوالیس منٹ پر آغاز ہوا جبکہ ایک بج کر دو منٹ پر جزوی گرہن ہوگا۔ محکمہ موسمیات کا یہ بھی کہنا ہے کہ رات 2 بج کر 32 منٹ پر مکمل چاند گرہن ہوگا، چاند گرہن کا مجموعی دورانیہ 5 گھنٹے 34 منٹ ہوگا۔ چاند گرہن یورپ، ایشیا، آسٹریلیا، افریقا میں دیکھا جا سکے گا، جبکہ امریکا، پیسیفک، اٹلانٹک، بحیرہ ہند اور انٹارکٹیکا میں بھی دیکھا جا سکے گا۔ محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ چاند گرہن بدھ کی صبح 5 بج کر 18 منٹ پر اختتام پذیر ہوگا۔

اس سے قبل رواں سال کا پہلا چاند گرہن 21 جنوری 2019ء کو ہوا تھا جو کہ پاکستان میں نہیں دیکھا جا سکا تھا۔ اس چاند گرہن کا نظارہ یورپ، جنوبی اور شمالی امریکا اور افریقا میں دیکھا گیا تھا، جسے ماہرین فلکیات نے سپر بلڈ وولف مون کا نام دیا تھا۔ واضح رہے کہ زمین کا وہ سایہ جو گردش کے دوران کرۂ زمین کے چاند اور سورج کے درمیان آ جانے سے چاند کی سطح پر پڑتا ہے اور چاند تاریک نظر آنے لگتا ہے، اُسے چاند گرہن کہتے ہیں۔
 
خبر کا کوڈ : 805415
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے