0
Wednesday 17 Jul 2019 08:37

پنڈت عزت و وقار کیساتھ اپنے گھرں کو لوٹ آئیں، محبوبہ مفتی

پنڈت عزت و وقار کیساتھ اپنے گھرں کو لوٹ آئیں، محبوبہ مفتی
اسلام ٹائمز۔ کشمیری پنڈتوں کی گھر واپسی کے بارے میں کل جماعتی حریت کانفرنس (گ) کے چیئرمین کے بیان کا سابق وزرائے اعلیٰ فاروق عبداللہ اور محبوبہ مفتی نے خیرمقدم کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری پنڈت عزت وقار کے ساتھ اپنے گھروں کو لوٹنا چاہتے ہیں اور وادی کشمیر کے اکثریتی طبقے کی بھی یہی خواہش ہے۔ نیشنل کانفرنس کے صدر اور ممبر پارلیمنٹ نے بھی کشمیر پنڈتوں کی گھر واپسی کو لازمی قرار دیتے ہوئے کہا کہ جس طرح ماضی میں کشمیری پنڈت اکثریتی طبقے کے ساتھ رہا کرتے تھے مستقبل میں بھی انہیں یہی نسخہ اپنانا ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ الگ کالونیاں کشمیری پنڈتوں کے لئے ناممکن ہیں۔

پی ڈی پی کی صدر محبوبہ مفتی نے بھی سید علی گیلانی کی جانب سے کشمیری پنڈتوں کی گھر واپسی کے بارے میں دیئے گئے بیان کا خیرمقدم کیا۔ انہوں نے کہا کہ اکثریتی طبقے کا ایک ایک فرد کشمیری پنڈتوں کی گھر واپسی چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیری پنڈت عزت  وقار کے ساتھ اپنے گھروں کو لوٹا آئیں۔ پی ڈی پی کی صدر نے کہا کہ کشمیری مسلمان پنڈتوں کی گھر واپسی کا خیرمقدم کریں گے اور کشمیری پنڈتوں کے ساتھ ان کی جذباتی وابستگی ہے۔
خبر کا کوڈ : 805419
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش