QR CodeQR Code

متاثرین سانحہ لیسوا کی آبادکاری یقینی بنائیں گے، سردار مسعود

17 Jul 2019 08:32

منگل کے روز وادی نیلم میں لیسوا کے علاقے کے دورے کے موقع پر متاثرین علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے صدر آزادکشمیر کا کہنا تھا کہ متاثرین کی بحالی اور انہیں ہنگامی بنیاد پر خوراک، رہائش اور پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ آزادکشمیر کے صدر سردار مسعود خان نے کہا ہے کہ وادی نیلم کی یونین کونسل لیسوا میں سیلابی ریلے سے متاثر ہونے والوں کی مکمل آبادکاری تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔ انہوں نے متاثرین کی بحالی اور انہیں ہنگامی بنیاد پر خوراک، رہائش اور پینے کے پانی کی فراہمی یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا تمام حکومتی اداروں اور پاک فوج نے متاثرین تک پہنچ کر انہیں ریلیف فراہم کرنے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے جس پر وہ مبارکباد کے مستحق ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کے روز وادی نیلم میں لیسوا کے علاقے کے دورے کے موقع پر متاثرین اور عوام علاقہ سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ ڈپٹی کمشنر نیلم محمود شاہد، ایس ایس پی آصف درانی اور پاک فوج کے کمانڈر بریگیڈئر مرتضیٰ نے صدر کو ریسکیو اور ریلیف کی کارروائیوں کے بارے میں بریفنگ دی۔ قبل ازیں صدر آزادکشمیر سیلابی ریلے میں جاں بحق ہونے والی شاہنواز بٹ کی تین بیٹیوں، اہلیہ اور بھاوج کی وفات پر اُن کی رہائش گاہ پر گئے اور لواحقین سے تعزیت کی۔


خبر کا کوڈ: 805420

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/805420/متاثرین-سانحہ-لیسوا-کی-آبادکاری-یقینی-بنائیں-گے-سردار-مسعود

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org