QR CodeQR Code

علی امین گنڈاپور نے وادی نیلم متاثرین کی جلد بحالی کی ہدایت کر دی

17 Jul 2019 08:38

انہوں نے قدرتی آفت سے متاثرہ عوام کو یقین دلایا ہے کہ حکومت ان کی ہر ممکن امداد کرے گی اور اس قسم کی قدرتی آفات سے نقصانات کو کم سے کم کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔


اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیر امور کشمیر و گلگت بلتستان علی امین خان گنڈاپور نے آزادکشمیر انتظامیہ کو وادی نیلم میں طوفانی بارشوں اور سیلابی ریلوں کے نتیجہ میں انسانی و مالی نقصان کے بعد بحالی کے کاموں کو جلد مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے چیف سیکرٹری آزادکشمیر کو خصوصی ہدایت کی ہے کہ بحالی کے کاموں میں کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے اور متاثرین کی ہر ممکن امداد کو یقینی بنایا جائے۔ انہوں نے قدرتی آفت سے متاثرہ عوام کو یقین دلایا ہے کہ حکومت ان کی ہر ممکن امداد کرے گی اور اس قسم کی قدرتی آفات سے نقصانات کو کم سے کم کرنے کے لئے اقدامات کئے جائیں گے۔


خبر کا کوڈ: 805422

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/805422/علی-امین-گنڈاپور-نے-وادی-نیلم-متاثرین-کی-جلد-بحالی-ہدایت-کر-دی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org