0
Wednesday 17 Jul 2019 12:12

عمران خان کل ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے

عمران خان کل ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے
اسلام ٹائمز۔ وزیراعظم عمران خان کل ایک روزہ دورے پر لاہور آئیں گے۔ وزیراعظم لاہور میں پنجاب کابینہ کے خصوصی اجلاس کی صدارت کریں گے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار صوبائی حکومت کی مجموعی کارکردگی کے حوالے سے آگاہ کریں گے جبکہ وزراء بھی اپنے اپنے محکموں کی کارکردگی رپورٹ پیش کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں حکومت کے ایک سال مکمل ہونے پر ہونیوالے پروگرام کو بھی حتمی شکل دی جائے گی۔ کابینہ اجلاس میں وزیراعظم وزراء کی کارکردگی کے بعد ان کے قلمدان بھی تبدیل کرنے کا امکان ہے۔ ذرائع کے مطابق بہتر کارکردگی دکھانے والے وزراء کو سراہا جائے گا جبکہ ناقص کارکردگی والوں سے قلمدان واپس بھی لئے جا سکتے ہیں تاہم اس کا حتمی فیصلہ وزیراعظم کی صوابدید پر ہی منحصر ہوگا.
خبر کا کوڈ : 805453
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب