0
Wednesday 17 Jul 2019 19:10

معیشت کی مضبوطی کیلئے کرپٹ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائے، ضیاء الحق نقشبندی

معیشت کی مضبوطی کیلئے کرپٹ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچائے، ضیاء الحق نقشبندی
اسلام ٹائمز۔ معیشت کے استحکام کیلئے منفی سوچوں کو چھوڑ کر مثبت پہلوئوں کی پیروی کرنا ہوگی، اس وقت حکومت سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے، بحیثیت قوم ہمیں معیشت کو مضبوط کرنے کیلئے حکومتی پالیسیوں کیساتھ کھڑا ہونے کی ضرورت ہے۔ حکومت مالیاتی خسارے میں اضافہ نہیں کمی کیلئے اقدامات کرے، پراپرٹی اور زراعت کے شعبہ میں متعلقہ لوگوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات فراہم کرنے کی ضرورت ہے۔ ٹیکس نیٹ ورک کو فعال کرنے کیساتھ ساتھ ہر فرد کو اس نیٹ ورک کا خود حصہ بننا چاہئے۔ انہوں نے کہا کہ بیرونی سرمایہ کاری میں 50 فیصد کمی اسٹاک مارکیٹ سے 41 کروڑ ڈالر اور سرکاری شعبہ سے 49 کروڑ ڈالر نکالنے والوں کا محاسبہ اور اسٹیٹ بینک کی حالیہ رپورٹ پر حکومت کو سوچ بچار کرنا چاہئے، موجودہ حالات میں 63 فیصد آبادی ضروریات زندگی سے دور ہوتی جارہی ہے۔

یہ بات چیئرمین تنظیم اتحاد امت پاکستان اور کوآرڈنیٹر متحدہ علماء بورڈ حکومت پنجاب پیر محمد ضیاء الحق نقشبندی نے لاہور میں ملاقات کرنیوالے وفد سے گفتگو میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ حکومت سی پیک منصوبے میں تیزی لائے اور معیشت کو مضبوط کرنے کیلئے جنگی بنیادوں پر کرپٹ ٹولے کو کیف کردار تک پہنچایا جائے۔ انہوں نے مزید کہا کہ 23 کروڑ ڈالر کی لاگت سے بننے والے گوادر ایئر پورٹ کا استعمال بہتر سے بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔ حکومت رواں سال 8.5 ارب ڈالر کے سی پیک ریلوے پراجیکٹ پر مین لائن ون کی اپ گریڈیش کیلئے کام شروع کر رہی ہے۔ خود مختار ادارے وقت کی ضرورت ہیں، وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے گزشتہ روز ہونیوالی بارش کے دوران لوگوں کو ریسکیو کرکے حقیقی خادم اعلیٰ کا کردار ادا کیا ہے، متاثرین بارش کیلئے حکومت وقت کے اقدامات قابل تحسین ہیں۔
خبر کا کوڈ : 805455
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش