0
Wednesday 17 Jul 2019 12:19

جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو گرفتار کرلیا گیا

جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو گرفتار کرلیا گیا
اسلام ٹائمز۔ کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے کالعدم جماعت الدعوۃ کے سربراہ حافظ سعید کو گوجرانوالہ سے گرفتار کرلیا۔ سی ٹی ڈی ذرائع کے مطابق حافظ سعید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھجوا دیا گیا ہے۔ حافظ سعید نے چند روز قبل انسداد دہشت گردی عدالت لاہور سے ضمانت کروائی تھی تاہم سی ٹی ڈی کی استدعا پر ان کی ضمانت منسوخ کر دی گئی جس کے بعد سی ٹی ڈی پنجاب نے انہیں حراست میں لے کر لاہور کی کوٹ لکھپت جیل بھجوا دیا۔ ذرائع کے مطابق حافظ سعید اب اپنے خلاف درج مقدمات کا سامنا کریں گے۔ یاد رہے کہ حکومت کی جانب سے جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن پر پابندی عائد کی جا چکی ہے۔

یکم جولائی کو حافظ سعید اور ان کے دیگر 6 ساتھیوں کیخلاف لشکر طیبہ کا سربراہ ہونے اور دہشتگردی میں ملوث ہونے کے الزامات میں مقدمات بھی درج کیے گئے ہیں۔ ان پر دہشتگردی کو پروان چڑھانے اور دہشت گردوں کی مالی معاونت کیلئے فنڈز اکٹھا کرنے کے الزامات ہیں۔ حافظ سعید نے اپنے خلاف درج دہشتگردی کے مقدمات پر لاہور ہائیکورٹ سے رجوع کیا ہے۔ عدالت میں دائر درخواست میں انہوں نے موقف اپنایا کہ ان پر درج ایف آئی آرز ختم کی جائیں، ان کا لشکر طیبہ، القاعدہ یا ایسی کسی بھی تنظیم سے کوئی تعلق نہیں، وہ ریاست کیخلاف اقدامات میں ہرگز ملوث نہیں، جبکہ انڈین لابی کا حافظ سعید پر ممبئی حملوں میں ملوث ہونے کا الزام حقائق کے منافی ہے۔
خبر کا کوڈ : 805457
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

منتخب