QR CodeQR Code

حافظ سعید کو غیرقانونی چندہ اکٹھا کرنے اور ادارے چلانے پر گرفتار کیا گیا، شہباز گل

17 Jul 2019 12:46

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتاری کا تعلق کسی بیرونی دباو سے نہیں ہے، حکومت نیشنل ایکشن پلان کے تحت اقدامات اٹھاتی رہے گی اور ضرورت پڑنے پر مزید گرفتاری بھی کی جاسکتی ہیں۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ حافظ سعید کی گرفتاری نیشنل ایکشن پلان کے تحت کی گئی ہے، حافظ سعید نے گزشتہ روز ایک مقدمے میں ضمانت حاصل کی تھی، ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ گرفتاری کا تعلق کسی بیرونی دباو سے نہیں ہے، حکومت نیشنل ایکشن پلان کے تحت اقدامات اٹھاتی رہے گی اور ضرورت پڑنے پر مزید گرفتاری بھی کی جاسکتی ہیں، ایک سوال پر ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے بتایا کہ حافظ سعید کو غیرقانونی چندہ اکٹھا کرنے اور ادارے چلانے پر گرفتار کیا گیا ہے۔ ذرائع کے مطابق، حافظ سعید کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا ہے۔ وزارت داخلہ نے جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کو 21 فروری 2019ء کو کالعدم قرار دیا تھا۔ دونوں تنظیمیوں زیر انتظام سندھ میں چلنے والے مدارس اور فلاحی ادارے بھی صوبائی حکومت نے اپنی تحویل میں لے لیے تھے۔ 


خبر کا کوڈ: 805465

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/805465/حافظ-سعید-کو-غیرقانونی-چندہ-اکٹھا-کرنے-اور-ادارے-چلانے-پر-گرفتار-کیا-گیا-شہباز-گل

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org