QR CodeQR Code

کرتار پور راہداری کھولنے سے متعلق ہونے والی پیش رفت خواش آئند ہے، امریکہ

17 Jul 2019 12:52

اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان عوامی رابطہ بڑھانے کے لیے یہ قابل یقین حد تک معاون قدم ہے، بلاشبہ ایک بہترین خبر ہے، امریکا اس اقدام کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ پاکستان اور بھارت کے درمیان سکھ یاتریوں کے لیے کرتار پور راہداری کھولنے سے متعلق ہونے والی پیش رفت کو امریکا نے خوش آئند قرار دے دیا۔ امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان مورگن اورٹیگس کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان عوامی رابطہ بڑھانے کے لیے یہ قابل یقین حد تک معاون قدم ہے۔ اپنی پریس بریفنگ کے دوران پوچھے گئے سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ بلاشبہ ایک بہترین خبر ہے، امریکا اس اقدام کی حوصلہ افزائی کرتا ہے۔ خیال رہے کہ امریکا کے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ترجمان کی جانب سے یہ تبصرہ ایسے موقع پر سامنے آیا ہے جب 3 روز قبل پاکستان اور بھارت نے کرتار پور راہدار منصوبے پر کامیاب مذاکرات کیے تھے۔ واہگہ پر 14 جولائی کو بھارتی وفد سے ہونے والے مذاکرات کے بعد ترجمان دفتر خارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے بتایا تھا کہ منصوبے پر ہونے والے معاہدے میں دونوں ممالک کی جانب سے 80 فیصد اتفاق رائے پیدا ہوگیا ہے۔ ان کا یہ بھی کہا تھا کہ اس معاہدے پر مکمل اتفاق رائے پیدا کرنے کے لیے مذاکرات کے ایک اور دور کی ضرورت ہے۔


 


خبر کا کوڈ: 805468

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/805468/کرتار-پور-راہداری-کھولنے-سے-متعلق-ہونے-والی-پیش-رفت-خواش-آئند-ہے-امریکہ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org