QR CodeQR Code

پشاور کی سرجڑی بچیوں کا برطانیہ میں 50 گھنٹے طویل کامیاب آپریشن

17 Jul 2019 12:57

چارسدہ سے تعلق رکھنے والی جڑواں بچیاں صفا اور مروہ کی عمر دو سال ہے۔ بچیوں کو الگ کرنے کیلئے 5 ماہ کے عرصے کے دوران 3 آپریشنز کئے گئے جن میں مجموعی طور پر 50 گھنٹے لگے اور 100 رکنی میڈیکل ٹیم نے حصہ لیا۔


اسلام ٹائمز۔ برطانیہ کے گریٹ اورمونڈ اسٹریٹ ہسپتال میں 50 گھنٹے کے کامیاب آپریشن کے بعد پاکستان کی سر جڑی بچیوں کو علیحدہ کر دیا گیا۔ چارسدہ سے تعلق رکھنے والی جڑواں بچیاں صفا اور مروہ کی عمر دو سال ہے۔ بچیوں کو الگ کرنے کیلئے 5 ماہ کے عرصے کے دوران 3 آپریشنز کئے گئے جن میں مجموعی طور پر 50 گھنٹے لگے اور 100 رکنی میڈیکل ٹیم نے حصہ لیا۔

بچیوں کا پہلا آپریشن اکتوبر 2018ء میں ہوا جب ان کی عمر 19 ماہ تھی۔ وہ آپریشن 20 گھنٹے تک جاری رہا اور اس میں 20 رکنی میڈیکل ٹیم نے حصہ لیا، جبکہ آخری آپریشن 11 فروری کو ہوا۔ پھر ان بچیوں کو انتہائی نگہداشت وارڈ میں رکھا گیا اور رواں ماہ ڈاکٹرز نے انہیں مکمل صحت مند قرار دیکر اسپتال سے فارغ کر دیا ہے۔
Peshawer-sir-juri-bachiyan-kamiyab-operation-4
صفا مروہ پشاور کے علاقے حیات آباد کے ایک ہسپتال میں سات جنوری 2017ء کو پیدا ہوئی تھیں۔ ان کے سر جڑے ہوئے تھے اور انہیں میڈیکل کی زبان میں کارنیوپیگس ٹوئن کہا جاتا ہے۔ بچیوں کی پیدائش سے دو ماہ قبل ان کے والد کا دل کا دورہ پڑنے سے انتقال ہوگیا تھا۔ ان کے نام مکہ میں مقدس پہاڑیوں صفا اور مروہ کے نام پر رکھے گئے۔

اس آپریشن کیلئے تمام بھاگ دوڑ کشمیر سے تعلق رکھنے والے اویس جیلانی نے کی جو گریٹ اورمونڈ اسٹریٹ ہسپتال میں پیڈیاٹرک سرجن ہیں۔ لندن کا یہ ہسپتال بچوں کے علاج کیلئے دنیا بھر میں مشہور ہے۔ اس آپریشن پر خطیر رقم درکار تھی جو بچیوں کے اہل خانہ کے پاس نہیں تھی چنانچہ علاج کے بیشتر اخراجات پاکستانی تاجر مرتضٰی لاکھانی نے اُٹھائے۔
Peshawer sir juri bachiyan kamiyab operation 3
Peshawer sir juri bachiyan kamiyab operation


خبر کا کوڈ: 805473

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/805473/پشاور-کی-سرجڑی-بچیوں-کا-برطانیہ-میں-50-گھنٹے-طویل-کامیاب-ا-پریشن

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org