0
Wednesday 17 Jul 2019 13:02

فواد چوہدری کے ہتک عزت کے دعوے پر صحافی سمیع ابراہیم کو نوٹس جاری

فواد چوہدری کے ہتک عزت کے دعوے پر صحافی سمیع ابراہیم کو نوٹس جاری
اسلام ٹائمز۔ لاہور کی سیشن عدالت نے وفاقی وزیر سائنس اور ٹیکنالوجی فواد چوہدری کے ہتک عزت کے دعوے پر صحافی سمیع ابراہیم کو نوٹس جاری کردیا۔ واضح رہے کہ 5 جولائی کو فواد چوہدری نے صحافی سمیع ابراہیم کے خلاف ہتک عزت کا دعویٰ کیا تھا۔ فواد چوہدری نے اپنے دعوے میں موقف اپنایا کہ سمیع ابراہیم نے میرے خلاف جھوٹی خبریں نشر کروائی، سوشل میڈیا اور ٹی وی چینل پر من گھڑت خبروں سے میری شہرت متاثر ہوئی۔ ان کا کہنا تھا کہ سمیع ابراہیم نے مجھے بلیک میل کرنے کی کوشش کی اور غیر ملکی ایجنسی کا ایجنٹ بھی قرار دیا جس کی وجہ سے میرا سیاسی کیرئیر اور نجی زندگی شدید متاثر ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ سمیع ابراہیم نے دعویٰ کیا کہ میں بھارتی خفیہ ایجنسی (را) اور امریکی سینٹرل انٹیلی جنس ایجنسی (سی آئی اے) کے ساتھ مل کر پاکستان کے مفاد کے خلاف کام کر رہا ہوں اور پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی حکومت گرانے کے لیے سازشیں کر رہا ہوں۔

اپنی پٹیشن میں انہوں نے کہ ایک وفاقی وزیر کے خلاف یہ نہایت سنگین نوعیت کے الزامات ہیں جس سے میری سیاسی حیثیت کو شدید نقصان پہنچنے کے ساتھ ساتھ قومی سلامتی کو بھی خدشات پیدا ہوئے تھے۔ ان کا کہنا تھا کہ سمیع ابراہیم نے میری ساکھ اور سیاسی حیثیت کو نقصان پہنچانے کا کہہ کر مجھ سے تاوان وصول کرنے کی بھی کوشش کی تھی جس میں ناکامی پر انہوں نے مجھے بدنام کرنے کی مہم چلائی جو پاکستان کے پینل کوڈ میں جرم ہے اور ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کی جانی چاہیے۔ انہوں نے اپنی پٹیشن مین سمیع ابراہیم کو طلبی کا سمن جاری کرنے اور قانون کے مطابق سزا دینے کی بھی استدعا کی۔ عدالت کے ایڈیشنل سیشن جج امجد علی شاہ نے صحاجی کو نوٹس جاری کرتے ہوئے 19 جولائی کو جواب طلب کرلیا۔
 
خبر کا کوڈ : 805474
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش