QR CodeQR Code

کے پی کے، کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر 2 ججز برطرف

17 Jul 2019 13:15

اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ انکوائری کمیٹی نے تمام ثبوتوں اور موقف جاننے کے بعد مذکورہ ججز کو نوکری سے برخاست کرنے کی سفارش کی اور ان سفارشات کی روشنی میں دونوں ججز کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔


اسلام ٹائمز۔ کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال پر پشاور ہائی کورٹ نے 2 ججز کو نوکری سے برخاست کر دیا۔ پشاور ہائیکورٹ سے جاری اعلامیہ کے مطابق سول جج طیب علی اور ایڈیشنل سیشن جج ناصر کمال کے خلاف کرپشن اور اختیارات کے ناجائز استعمال کی شکایات موصول ہوئی تھیں جس کی تحقیقات کیلئے انکوائری کمیٹی تشکیل دی گئی۔ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ انکوائری کمیٹی نے تمام ثبوتوں اور موقف جاننے کے بعد مذکورہ ججز کو نوکری سے برخاست کرنے کی سفارش کی اور ان سفارشات کی روشنی میں دونوں ججز کو نوکری سے برخاست کر دیا گیا۔


خبر کا کوڈ: 805476

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/805476/کے-پی-کرپشن-اور-اختیارات-ناجائز-استعمال-پر-2-ججز-برطرف

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org