QR CodeQR Code

وکلاء کا افتخار چوہدری کے بیٹے ارسلان افتخار کیخلاف کارروائی کیلیے نیب کو خط

17 Jul 2019 14:07

پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ برابری کی سطح پر سب کا احتساب ہونا چاہیے، نیب کو ارسلان افتخار کے خلاف مقدمہ کو منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔


اسلام ٹائمز۔ وائس چیئرمین پاکستان بار کونسل امجد شاہ نے سابق چیف جسٹس افتخار چوہدری کے بیٹے ارسلان افتخار کیخلاف کارروائی کیلیے نیب کو خط لکھ دیا۔ پاکستان بار کونسل کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خط میں کہا گیا ہے کہ برابری کی سطح پر سب کا احتساب ہونا چاہیے، نیب کو ارسلان افتخار کے خلاف مقدمہ سپریم کورٹ نے بھجوایا جو زیرالتوا ہے، اس کی تحقیقات کر کے منطقی انجام تک پہنچایا جائے۔ واضح رہے کہ اپوزیشن رہنماؤں کیخلاف نیب کیسز چل رہے ہیں اور اعلیٰ عدلیہ کے دو ججوں کیخلاف سپریم جوڈیشیل کونسل میں تحقیقات ہو رہی ہیں، جبکہ نیب عدالت کے جج ارشد ملک کیخلاف ایک وکیل کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت جاری ہے۔
 


خبر کا کوڈ: 805487

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/805487/وکلاء-کا-افتخار-چوہدری-کے-بیٹے-ارسلان-کیخلاف-کارروائی-کیلیے-نیب-کو-خط

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org