QR CodeQR Code

صوبائی الیکشن، جے یو آئی (س) کا شمالی وزیرستان میں پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان

17 Jul 2019 13:26

جے یو آئی (س) نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ الیکشن میں پی کے 112 شمالی وزیرستان سے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار ملک اورنگزیب خان، جبکہ پی کے 111 کے امیدوار ملک اقبال خان کی حمایت کی جائے گی۔


اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (س) شمالی وزیرستان نے صوبائی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ بنوں پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی (س) کے قبائلی اضلاع کے امیر مولانا عبدالحئی کا کہنا تھا کہ پی کے 111 اور پی 112 میں ان کی جماعت تحریک انصاف کی حمایت کرے گی۔ مولانا عبدالحئی نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ حمایت کا اعلان اپنے قائدین سے مشاورت اور پی ٹی آئی کے مقامی مشران سے مذاکرات کے بعد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی (س) نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ الیکشن میں پی کے 112 شمالی وزیرستان سے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار ملک اورنگزیب خان، جبکہ پی کے 111 کے امیدوار ملک اقبال خان کی حمایت کی جائے گی۔ مولانا عبدالحئی نے کہا کہ ان کی جماعت وزیرستان کی عوام سے مطمئن ہے جو مذہبی اور باشعور قوم ہے اور جے یو آئی (س) نے جو فیصلہ کیا ہے اسے قبول کریں گے اور اس پر لبیک کہیں گے۔


خبر کا کوڈ: 805490

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/805490/صوبائی-الیکشن-جے-یو-آئی-س-کا-شمالی-وزیرستان-میں-پی-ٹی-کی-حمایت-اعلان

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org