0
Wednesday 17 Jul 2019 13:26

صوبائی الیکشن، جے یو آئی (س) کا شمالی وزیرستان میں پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان

صوبائی الیکشن، جے یو آئی (س) کا شمالی وزیرستان میں پی ٹی آئی کی حمایت کا اعلان
اسلام ٹائمز۔ جمعیت علماء اسلام (س) شمالی وزیرستان نے صوبائی انتخابات میں پاکستان تحریک انصاف کی حمایت کا اعلان کر دیا۔ بنوں پریس کلب میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جے یو آئی (س) کے قبائلی اضلاع کے امیر مولانا عبدالحئی کا کہنا تھا کہ پی کے 111 اور پی 112 میں ان کی جماعت تحریک انصاف کی حمایت کرے گی۔ مولانا عبدالحئی نے کہا کہ تحریک انصاف کے ساتھ حمایت کا اعلان اپنے قائدین سے مشاورت اور پی ٹی آئی کے مقامی مشران سے مذاکرات کے بعد کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ جے یو آئی (س) نے متفقہ طور پر فیصلہ کیا ہے کہ الیکشن میں پی کے 112 شمالی وزیرستان سے پی ٹی آئی کے نامزد امیدوار ملک اورنگزیب خان، جبکہ پی کے 111 کے امیدوار ملک اقبال خان کی حمایت کی جائے گی۔ مولانا عبدالحئی نے کہا کہ ان کی جماعت وزیرستان کی عوام سے مطمئن ہے جو مذہبی اور باشعور قوم ہے اور جے یو آئی (س) نے جو فیصلہ کیا ہے اسے قبول کریں گے اور اس پر لبیک کہیں گے۔
خبر کا کوڈ : 805490
رائے ارسال کرنا
آپ کا نام

آپکا ایمیل ایڈریس
آپکی رائے

ہماری پیشکش