QR CodeQR Code

گرین لائن کو جلد از جلد شروع کیا جائے، پہلے ہی یہ منصوبہ بہت تاخیر کا شکار ہوچکا ہے، وزیراعلیٰ سندھ

17 Jul 2019 14:27

بریفنگ میں کہا گیا کہ ایم اے جناح روڈ کے نیچے پانی کی پرانی پائپ لائن ہے جو متاثر ہوسکتی ہے، جس پر وزیراعلیٰ سندھ نے کہا کہ پانی کی یہ پرانی لائن بہترین حالت میں ہے اور انجینئرنگ ٹیکنیک کے ذریعے اسے طویل عرصے کے لئے محفوظ کیا جاسکتا ہے۔


اسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سیدمراد علی شاہ کے زیر صدارت اجلاس میں گرین لائن کی اہم شاہراہ پر روٹ کی تعمیر سے متعلق امور پر گفتگو کرتے ہوئے گرین لائن کو جلد از جلد آپریشنل بنانے کی ہدایت کی گئی۔ اجلاس میں گرومندر سے آگے کے روٹ کی تعمیر کی راہ میں پیش آنے والی رکاوٹوں کا جائزہ لیا گیا، اس موقع پر وزیراعلیٰ کو یوٹیلیٹی کے مسائل سے متعلق بریفنگ بھی دی گئی۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ ایم اے جناح روڈ کے نیچے پانی کی پرانی پائپ لائن ہے جو متاثر ہوسکتی ہے، جس پر وزیراعلیٰ  سندھ نے کہاکہ پانی کی یہ پرانی لائن بہترین حالت میں ہے اور انجینئرنگ ٹیکنیک کے ذریعے اسے طویل عرصے کے لئے محفوظ کیا جاسکتا ہے۔ وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا کہ ٹریک پر انڈرپاسز کی تعمیر سے یوٹیلیٹی سہولیات کی شفٹنگ کرنا ہوگی جو کہ بڑے مسائل پیدا کرسکتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کیپری سینما سے میونسپل پارک تک کراس روڈ پر سگنل کا بندوبست کیا جائے، ضرورت اس بات کی ہے کہ گرین لائن کو جلد از جلد شروع کیا جائے، پہلے ہی یہ منصوبہ بہت تاخیر کا شکار ہوچکا ہے۔


خبر کا کوڈ: 805495

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/805495/گرین-لائن-کو-جلد-شروع-کیا-جائے-پہلے-ہی-یہ-منصوبہ-بہت-تاخیر-کا-شکار-ہوچکا-ہے-وزیراعلی-سندھ

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org