QR CodeQR Code

اینکر مرید عباس اور خضر قتل کیس کا ملزم عادل زمان پکڑ میں نہ آسکا، بالاکوٹ جانیوالی پولیس ٹیم خالی ہاتھ واپس آگئی

17 Jul 2019 14:30

عادل زمان اینکر مرید عباس پر فائرنگ کے وقت موقع پر موجود تھا، عادل زمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم عاطف زمان کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے، عادل زمان ملزم عاطف زمان کا بھائی ہے، پولیس کو ملزم عادل زمان کے موبائل فون کھلنے کا انتظار ہے۔


اسلام ٹائمز۔ کراچی میں لین دین کے تنازع پر قتل کئے جانے والے نجی ٹی وی کے اینکر مرید عباس اور دوست خضر حیات کیس کا اہم کردار ملزم عاطف زمان کا بھائی عادل زمان  پولیس کی پکڑ میں نہیں آسکا، بالاکوٹ جانے والی پولیس کی ٹیم خالی ہاتھ واپس آگئی۔ پولیس دوہرے قتل کے اہم ملزم عادل زمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی۔ ذرائع کے مطابق ملزم عادل زمان کی گرفتاری کے لئے بالاکوٹ جانیوالی ٹیم خالی ہاتھ واپس آگئی، ملزم عادل زمان کے موبائل کی آخری لوکیشن بالاکوٹ آئی تھی۔ بالاکوٹ پہنچ کر ملزم عادل زمان کو موبائل فون بند ہوگیا تھا، عادل زمان اینکر مرید عباس پر فائرنگ کے وقت موقع پر موجود تھا، عادل زمان کو سی سی ٹی وی فوٹیج میں ملزم عاطف زمان کے ساتھ دیکھا جاسکتا ہے، عادل زمان ملزم عاطف زمان کا بھائی ہے، پولیس کو ملزم عادل زمان کے موبائل فون کھلنے کا انتظار ہے۔ تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ موبائل فون کھلے گا تو اس کی لوکیشن معلوم ہوگی۔ یاد رہے کہ اینکر مرید عباس اور دوست خضرحیات کو لین دین کے تنازع پر قتل کیا گیا تھا۔


خبر کا کوڈ: 805496

خبر کا ایڈریس :
https://www.islamtimes.org/ur/news/805496/اینکر-مرید-عباس-اور-خضر-قتل-کیس-کا-ملزم-عادل-زمان-پکڑ-میں-نہ-آسکا-بالاکوٹ-جانیوالی-پولیس-ٹیم-خالی-ہاتھ-واپس-آگئی

اسلام ٹائمز
  https://www.islamtimes.org